رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:26 1.12.2022

ہانگ کانگ: جمہوریت نواز ایڈیٹر جمی لائی کے مقدمے کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی

جمی لائی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو
جمی لائی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو

ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے اس وقت اخبار کے پبلشر جمی لائی کے مقدمے کی سماعت13 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے جب حکومت نے ایک برطانوی وکیل کو لائی کی نمائندگی کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے سے یہ فیصلہ کرنے کو کہا کہ آیا غیر ملکی وکلاء قومی سلامتی کے مقدمات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

حکام لائی پر غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہیں اور ان کو بغاوت کے الزام کا بھی سامنا ہے۔

جرم ثابت ہونے پر ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

لائی ایپل ڈیلی اخبار کےبانی ہیں ۔ اس روزنامے کو 2021 میں اس وقت بند کرنے پر مجبورکر دیا گیا تھا جب جمہوریت کے حامی مظاہروں کے بعد نافذ کیے گئے سیکیورٹی قانون کے تحت اس کے اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے۔

20:17 1.12.2022

روس کی میزائل پروڈکشن انڈسٹری پر پابندی لگائی جائے: یوکرین

روسی فوج کے زیر استعمال 9 ایم 729 کروز میزائل۔ فائل فوٹو
روسی فوج کے زیر استعمال 9 ایم 729 کروز میزائل۔ فائل فوٹو

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے یورپی یونین سے روس کی میزائل پروڈکشن انڈسٹری پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کولیبا نے ٹویٹ کیا کہ روس کی میزائل پیداوار کو روکنا ضروری ہے۔

انہوں نےبتایا کہ انہوں نے یہ پیغام یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ ملاقات میں پہنچایا اور یوکرین کو فراہم کی جانے والی دفاعی امداد پر یورپی یونین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روس نے یوکرین کے شہروں پر حملے کرنے کے لیے میزائلوں کا استعمال کیا ہے

یوکرین کی فوج نے جمعرات کو کہا کہ روسی افواج مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے کے کئی قصبوں پر گولہ باری کر رہی ہیں جن میں باخموت, سولیدار اور اوپٹنے شامل ہیں۔

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے یہ بھی کہا کہ روس جنوبی شہر کھیرسن میں یوکرین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ٹینک اور توپ خانے کا استعمال کر رہا ہے۔

20:11 1.12.2022

افغانستان:سمنگان میں مدرسے پر حملے کی مذمت

امریکی حکام نے صوبہ سمنگان کے صوبائی دارالحکومت ایبک میں ایک دینی مدرسے میں طلباء کے قتل کی مذمت الگ الگ ٹویٹس میں کی ہے۔

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج صبح سمنگان سے خوفناک خبر آئی۔ مدرسے پر حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ امریکہ معصوم شہریوں کے خلاف اس حملے کی مذمت کرتا ہے۔ تمام افغان بچوں کو بلا خوف سکول جانے کا حق ہے۔

افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے لیے امریکی دفتر خارجہ کی نمائندہ رینا امیری نے بھی دھماکے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا۔

دوحہ میں امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز کیرن ڈیکر نے بھی کہا کہ وہ سمنگان میں مدرسے پر ہونے والے نفرت انگیز حملے کی مذمت میں شامل ہیں ۔ افغان بچوں کی پرورش اور حفاظت کی جانی چاہیے۔ ہمیں اپنے بچوں کی زندگیوں سے دہشت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

20:01 1.12.2022

طالبان حکومت کے تحت پہلی بین الاقوامی تجارتی نمائش

طالبان حکومت کابل میں چھ سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ پہلی بین الاقوامی تجارتی نمائش "امام ابو حنیفہ" کا انعقاد کر رہی ہے۔

یہ نمائش آج کابل کے بین الاقوامی نمائشی مرکز میں شروع ہو رہی ہے ۔

افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام یہ نمائش آٹھ روز جاری رہے گی

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG