رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:58 7.12.2022

افغانستان: قتل کےمجرم کو سرعام پھانسی دے دی گئی

طالبان کی صوبائی حکومت نے قتل کے ایک مقدمے میں ایک شخص کو عوامی اجتماع میں پھانسی دے دی ہے ۔

اعلیٰ طالبان عہدیداروں کی موجودگی میں بدھ کے روزفرح کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں یہ کارروائی کی گئی ۔

افغانستان میں اگست 2021 میں اقتدار پر قبضے کے بعد طالبان حکومت کی جانب سے حدود (ضوابط کے تحت ) یہ کارروائی کی گئی ہے ۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ سزائے موت پانے والے شخص نے صوبہ ہرات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ آج صبح بڑی تعداد میں لوگ اسپورٹس اسٹیڈیم گئے۔

دن کے اوائل میں ایک مقامی ریڈیو نے لوگوں سے کہا کہ وہ شریعت حدود کے نفاذ کو دیکھنے کے لیے اسپورٹس اسٹیڈیم جائیں۔

20:54 7.12.2022

امریکی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے مبینہ کردار کا مقدمہ خارج کر دیا

ایک امریکی جج نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ کردار کے الزام کامقدمہ خارج کر دیا ہے۔

واشنگٹن کے وفاقی جج جان بیٹس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے امریکی حکومت کے اس موقف کو قبول کیا ہے کہ شہزادہ محمد کو غیرملکی سربراہ مملکت کی حیثیت سے امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔

شہزادے کوستمبر میں سعودی عرب کا وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا۔

بیٹس نے کہا کہ خاشقجی کی منگیتر ہیٹس سینگیز اور خاشقجی کےایکٹوسٹ گروپ ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ کی طرف سے دائر سول مقدمہ میں مضبوط اور قابلِ تعریف دلیل دی کہ قتل کے پیچھے شہزادہ محمد کا ہاتھ تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال ایک انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی تھی جس سے معلوم ہوا تھا کہ شہزادہ محمد نے خاشقجی کے خلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔

سعودی حکام اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

اس قتل کے نتیجے میں واشنگٹن اور ریاض کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی ۔

سعودی عدالت نے 2020 میں اس قتل کے الزام میں 8 افراد کو 7 سے 20 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی تھی۔

20:43 7.12.2022

جرمنی: حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش میں 25 افراد گرفتار

جرمنی کی پولیس مبینہ سازش میں ملوث افراد کو گرفتار کر رہی ہے۔ 7 دسمبر 2022
جرمنی کی پولیس مبینہ سازش میں ملوث افراد کو گرفتار کر رہی ہے۔ 7 دسمبر 2022

جرمنی کے بیشتر علاقوں میں ہزاروں پولیس افسران نے انتہائی دائیں بازو کے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف بدھ کے روز چھاپے مارے جو مبینہ طور پر مسلح بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تحریک کے کچھ ارکان نے جرمنی کی جنگ کے بعد کے آئین کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو گرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر انصاف مارکو بشمین نے ان چھاپوں کو انسداد دہشت گردی آپریشن قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ممکن ہے مشتبہ افراد نے ریاست کے اداروں پر مسلح حملے کی منصوبہ بندی کی ہو ۔

جرمنی کے اعلیٰ سیکیورٹی اہل کار نے کہا کہ یہ گروپ پرتشدد بغاوت کے تصورات اور سازشی نظریات پر کارفرما تھا۔

استغاثہ نے کہا کہ 22 جرمن شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں رکنیت کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روسی شہری سمیت تین دیگر افراد کو تنظیم کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا جب کہ مزید 27 افراد زیر تفتیش ہیں۔

23:21 6.12.2022

روسی تیل کے 19 ٹینکر جہاز ترکیہ نے روک لیے

روس کا تیل لے جانے والا ایک آئل ٹینکر۔ فائل فوٹو
روس کا تیل لے جانے والا ایک آئل ٹینکر۔ فائل فوٹو

فنانشل ٹائمز نے پیر کو رپورٹ کیا کہ مغرب کی جانب سے روسی خام تیل پر قیمت کی مقررہ حد کے پہلے دن تیل کے ٹینکرز نے ترکی کے ساحل پر ٹریفک جام کر دیا کیونکہ انقرہ نے تمام جہازوں کے لیے انشورنس کے نئے ثبوت کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جہازوں کے بروکرز، تیل کے تاجروں اور سیٹلائٹ ٹریکنگ سروسز کا حوالہ دیتے ہوئےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز تقریباً 19 خام تیل لے جانے والے تقریباً 19 ٹینکرز ترکی کے پانیوں کو عبور کرنے کے منتظر تھے۔

گروپ آف سیون نیشنز،آسٹریلیا اور یورپی یونین کی 27 ریاستوں کی جانب سے روسی سمندری خام تیل پر 60 ڈالر فی بیرل کی قیمت کی حد اس ہفتے سے نافذ العمل ہو گئی۔

اس تازہ ترین مغربی اقدام کا مقصد ماسکو کو یوکرین پر حملے کی سزا دینا ہے ۔

یہ معاہدہ روسی تیل کو تیسرے فریق کے ممالک کو صرف اس صورت میں بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جب جی سیون اور یورپی یونین کے رکن ممالک، انشورنس کمپنیوں اور کریڈٹ اداروں کے ٹینکرز کا استعمال کرتے ہوئے (اس تیل کو) کارگو کیپ پر یا اس سے کم قیمت پر خریدا گیا ہو۔

روس نے پیر کے روز کہا کہ اس کے تیل پر مغرب کی جانب سے مقررہ حد عالمی توانائی کی منڈیوں کو غیر مستحکم کر دے گی لیکن یوکرین میں اس کے خصوصی فوجی آپریشن کو برقرار رکھنے کی اس کی صلاحیت کو متاثر نہیں کرے گی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تیل کی صنعت کے چار ایگزیکٹوز نے کہا کہ ترکی نے ان اقدامات کی روشنی میں آبنائے سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کے لیے مکمل انشورنس کوریج کے نئے ثبوت کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر نے رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG