رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

19:52 12.12.2022

چین کا کابل میں اپنے سفارت خانے کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

افغان سیکیورٹی اہل کار ۔ فائل فوٹو
افغان سیکیورٹی اہل کار ۔ فائل فوٹو

طالبان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی سفیر وانگ یو نے طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی سے ملاقات میں طالبان حکومت سے کہا ہے کہ وہ کابل میں چین کےسفارت خانے کے ارد گرد حفاظتی اقدامات بڑھائے۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چینی سفیر نے افغانستان میں مجموعی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کابل میں چینی سفارت خانے کی سیکیورٹی پر زیادہ توجہ دیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب چینی سفیر نے طالبان حکومت سے سفارت خانے کے ارد گرد مزید سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ستانکزئی نے اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی سفارتی مشنز کی حفاظت ان کی ترجیح ہے۔

افغانستان سے متعلق ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز کابل میں خواتین کے فن پاروں کی ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

نمائش میں متعدد خواتین فنکاروں کی پینٹنگز رکھی گئیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ نمائش افغانستان میں خواتین کی صورت حال کے خلاف ایک طرح کا احتجاج ہے۔

00:09 10.12.2022

ہچاس افرئقئ اقوام کی تین روزہ کانفرنس 13 دسمبر سے واشنگٹن میں ہو گی

افریقن یونین کمشن کے چیئرمین موسیٰ فاقی۔ فائل فوٹو
افریقن یونین کمشن کے چیئرمین موسیٰ فاقی۔ فائل فوٹو

بائیڈن انتظامیہ کو امید ہے کہ واشنگٹن میں 50 افریقی ملکوں کے وفود کے اجتماع کو افریقی اداروں, شہریوں اور قوموں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے اہم امور پر بات چیت کا موقع ملے گا۔

ان امور میں صحت, جمہوریت, گورننس,سرمایہ کاری, ترقی اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے چیلنج شامل ہیں ۔

انتظامیہ کے سینئر حکام نے جمعرات کو کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والی یو ایس افریقہ لیڈرز اجلاس کے شرکاء واشنگٹن میں تین دن گزاریں گے اور دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے کو درپیش چیلنجوں، ضروریات اور امیدوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کا تعلق چین، بھارت، براعظم امریکہ اور یورپ کے بیشتر حصوں سے زیادہ وسیع زمین پر پھیلے ہوئے علاقوں سے ہے اور جہاں دنیا کی ایک تہائی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

انتظامیہ کے ایک سینئر اہل کار نے کہا اس سال کا سربراہی اجلاس منگل سے شروع ہو رہا ہے جوامریکہ افریقہ طویل مدتی شراکت داری کو وسعت دینے اور ہماری مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو ایک بریفنگ میں بتایا تین روزہ سربراہی اجلاس میں بڑے اقدامات کا اعلان متوقع ہے، تاہم اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

20:26 9.12.2022

ہیٹی میں ہیضے کے پھیلاؤ میں اضافہ، 283 افراد ہلاک ہزاروں اسپتال داخل

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں ہیضہ پھیل رہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ شروع کی گئی 145 ملین ڈالر کی اپیل میں سے صرف 16 فیصد کو پوراکیا گیا ہے۔

ہیٹی میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کوآرڈینیٹر الریکا رچرڈسن نے اس ہفتے نیویارک میں کہا کہ ہم حقیقت میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ نہ صرف ہیضے کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہے بلکہ خطوں میں اس کا پھیلاؤ بھی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تشویشناک رجحان ہے ۔

اقوام متحدہ نے جمعرات کو کہا کہ اس بیماری سے 283 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ12 ہزار ہسپتال میں داخل ہیں۔

14 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیضہ صحت عامہ کے لیے ایک عالمی خطرہ بنا ہوا ہے اور یہ عدم مساوات اور سماجی ترقی کی کمی کا ایک اشارہ ہے۔

20:17 9.12.2022

افغان خواتین کی تعلیم پر انڈونیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بین الافغان مذاکرات اور افغان خواتین اور لڑکیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے ضروری اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

انڈونیشیا اور قطر کی مشترکہ صدارت میں افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس 8 دسمبر 2022 کو بالی، انڈونیشیا میں بلائی گئی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کانفرنس کے مقررین میں شامل تھے۔

طالبان کو کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ وہ 2023 میں پورے افغانستان میں تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا اور چھ لاکھ مزید بچے کمیونٹی پر مبنی 20 ہزار کلاسوں میں پڑہیں گے۔

ادارے نے بتایا کہ ہم کلاسوں کی مرمت کا کام کر رہے ہیں تاکہ انھیں محفوظ اور سیکھنے کے لیے زیادہ سازگار بنایا جا سکے ۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے کے تعلیم کے حق کی وکالت کرنا کبھی ختم نہیں کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG