رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:07 13.12.2022

طالبان اقتدار میں افغان خواتین کو بہت کم حقوق حاصل ہیں: رینا امیری

کابل میں طالبان کی جانب سے لگایا گیا ایک بورڈ جس میں خواتین سے حجاب لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ 9 نومبر 2022
کابل میں طالبان کی جانب سے لگایا گیا ایک بورڈ جس میں خواتین سے حجاب لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ 9 نومبر 2022

الحرہ ٹیلی ویژن نے افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے امریکی خصوصی مندوب رینا امیری کا انٹرویو کیا ہے۔ زوم پر کیے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال بے حد افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی دو دہائیوں تک اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور کچھ فوائد حاصل کرنے کے بعد طالبان کے افغانستان پر قبضے کے نتیجے میں صورت حال بد تر ہو گئی ہے جہاں خواتین کو بہت کم حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان خواتین جو صرف دو سال پہلے پیشہ وارانہ ذمے داریاں انجام دیتی تھیں اب سڑکوں پر خوراک کے لیے بھیک مانگ رہی ہیں۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ خواتین کے کام نہ کرنے کا اثر افغان معیشت پر پڑے گا۔

امیری نے نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو درپیش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی اور یہ بھی بتایا کہ عالمی برادری اس سلسلے میں کیا کر رہی ہے ۔

طالبان کا اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا

20:48 13.12.2022

طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کاروباری افراد کی سہولت کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا

کابل ایئرپورٹ کا ایک منظر
کابل ایئرپورٹ کا ایک منظر

طالبان حکومت نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مرکز قائم کیا ہے تاکہ غیر ملکی کاروباری افراد کو ان کی آمد پر ہی ویزا اور سرمایہ کاری سے متعلق خدمات کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزارت صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے افغانستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

لیکن افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ محمد یونس محمد کا کہنا ہے کہ بینکنگ پر عائد بیرونی پابندی کے علاوہ انفراسٹرکچر کی کمیابی بھی ان مسائل میں شامل ہیں جو افغانستان میں بڑی سرمایہ کاری کو روکتے ہیں۔

افغان ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کا تسلیم نہ کیا جانا بھی افغانستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں ایک اور بڑی رکاوٹ ہے۔

00:15 13.12.2022

یمن تنازع میں اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 2015 سے اب تک 11 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہےکیونکہ اقوام متحدہ سےصرف اس وقت کے تصدیق شدہ واقعات کو شمار کیا ہے جب سعودی زیرقیادت اتحاد نے تنازع میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ ہزاروں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اورمزید لاکھوں کو بیماری یا بھوک سے موت کے خطرے کا سامناہے ۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے 2014 کے آخر میں یمن کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا اور سعودی قیادت والے اتحاد نے 2015 کے اوائل میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں فضائی حملے شروع کیے تھے۔

یہ تنازع یمن کے لوگوں کے لیے تباہ کن رہا ہےاور دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی آبادی کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

19:57 12.12.2022

زیمبیا: دارالحکومت کے مضافات سے 27 تارکین وطن کی نعیشیں برآمد

زیمبیا میں حکام نے بتایا کہ پولیس کو اتوار کے روز27 مردوں کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایتھوپیا سے آئے تھے اور وہ ممکنہ طور پر بھوک اور تھکن سے موت کا شکار ہوئے اور ان کی لاشیں دارالحکومت کے مضافات میں کھیتی باڑی کے ایک علاقے میں پھینک دی گئی تھیں ۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام مرد تھے جن کی عمریں 20 سے 38 برس کے درمیان تھیں اور انہیں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے پھینک دیا تھا۔

پولیس کے ترجمان ڈینی مویلے نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر شعبوں نے اس واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں

ایتھوپیا کے تارکین وطن اکثر جنوبی افریقہ جیسے ممالک کا سفر کرتے وقت زیمبیا کا رخ کرتے ہیں اور وہاں ٹرانزٹ میں اموات کی اطلاعات بھی بہت کم ملتی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG