رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

19:52 23.12.2022

تعطیلات کا موسم : مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع

ائیرپورٹس پر مسافروں کے ہجوم، میامی ایئرپورٹ کا ایک منظر۔ فائل فوٹو
ائیرپورٹس پر مسافروں کے ہجوم، میامی ایئرپورٹ کا ایک منظر۔ فائل فوٹو

دنیا بھر میں لوگ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات میں سفر کر رہے ہیں ۔

دسمبر اور جنوری عالمی سطح پر ہوابازی کے لیے مصروف ترین مہینوں میں شمار ہوتے ہیں۔اس سال مسافروں کی آمدورفت میں اضافے کی امید ہے کیونکہ اس سے پہلے کووڈ وبا کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد سے دوسرے ممالک کی طرح بھارت جانے والے ہوائی سفر میں بھی تیزی آئی ہے۔

ایشیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں افراد فضائی، سڑک اور ریل کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔

دسمبر کے شروع میں چین کی جانب سے کووڈ کی روک تھام کے لیے زیرو پالیسی میں نرمی کے بعداندرون ملک سفر میں اضافے کی توقع ہے۔

چینی حکومت نے بہت سی شرائط کو ختم کر دیا ہے جن میں بار بار وائرس کی جانچ اور ا پنے گھروں مین قرنطینہ کے قوانین شامل ہیں ۔

یہ اقدام اس وقت ہوا جب چین جنوری میں قمری سال کی تقریبات کی تیاری کر رہا ہے جو ملک کا سب سے مصروف سفری سیزن ہے

19:41 23.12.2022

ایران میں دو بہائی خواتین کی سزا پر امریکہ کی مذمت

بین الاقوامی مذہبی آزادی کےامریکی کمیشن نے ایران میں دو بہائی خواتین کو دی گئی دس سال قید کی سزا ؤں کی مذمت کی ہے۔

69سالہ مہوش صابت اور 60سالہ فریبہ کمال آبادی ایران کی بہائی کمیونٹی کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ 2008 اور 2018 کے درمیان پہلے ہی دس سال کی سزا کاٹ چکی ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ساتوں کی گرفتاریاں ایرانی بہائی کمیونٹی میں خواتین کےلیے سماجی اور روحانی کام کے نتیجے میں ہوئیں۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی کمشنر شیرون کلائین بام نے کہا کہ ایرانی حکومت کا مہوش صابت اور فریبہ کمال آبادی پر مسلسل ظلم و ستم بہائیوں کی مذہبی آزادی کے خلاف حکومت کی عشروں سے جاری مہم کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانیوں کی زیادہ سے زیادہ مذہبی آزادیوں اور دیگر حقوق کے لیے کوششوں کی حمایت کرے۔

19:35 23.12.2022

جامعہ الازہر کے گرینڈ امام کی افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر بندش کی مذمت

جامعہ الازہر کے گرینڈ امام احمد الطیب نے کہا کہ الازہر کو افغانستان میں حکام کی طرف سے جاری کردہ فیصلے پر گہرا افسوس ہے جس میں افغان خواتین کو یونیورسٹی میں تعلیم تک رسائی کو اس لیے روکا گیا کیونکہ یہ اسلامی شریعت اور تنازعات سے متصادم ہے۔جب کہ مردوں اور عورتوں کے لیے واضح دعوت ہے کہ وہ گہوارہ سے قبر تک علم حاصل کریں۔

احمد الطیب نے کہا کہ وہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اس الزام کو ماننے یا قبول کرنے کے خلاف خبردار کر رہے ہیں کہ اسلام میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔

امام الطیب کہتے ہیں درحقیقت اسلام ایسی پابندی کی سختی سے مذمت کرتا ہے کیونکہ یہ ان قانونی حقوق سے متصادم ہے جن کی اسلام عورتوں اور مردوں کے لیے یکساں ضمانت دیتا ہے۔

ال طیب نے افغانستان میں حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ صداقت کی پیروی بہتر ہے۔

00:24 23.12.2022

یو کرین قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے: روس

یوکرین کے صدر زیلنسیکی واشنگن میں صدر بائیڈن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 21 دسمبر 2022
یوکرین کے صدر زیلنسیکی واشنگن میں صدر بائیڈن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 21 دسمبر 2022

روس نے جمعرات کو کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورہ واشنگٹن سے قیام امن کے لیے آمادگی کے کوئی آثارنظر نہیں آئے

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں بات چیت کے لیے زیلنسکی کی میزبانی کی اور بعد میں یوکرینی رہنما نےامریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا جہاں انہوں نے کہا کہ یوکرین دس ماہ قبل روس کے حملے کے خلاف جنگ میں کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ زیلنسکی کے دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ روس کے خلاف بالواسطہ جنگ لڑ رہا ہے۔

امریکہ نے یوکرین کو وسیع پیمانے پر فوجی اور انسانی امداد فراہم کی ہے اور بدھ کو ایک نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل شامل ہیں۔ پیسکوف نے کہا کہ پیٹریاٹ میزائل تنازع کو حل کرنے میں مدد نہیں کریں گے اور نہ ہی روس کو اس کے مقاصد سے روک سکیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG