رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:22 28.12.2022

سابق پوپ بینیڈکٹ شدید علیل، خصوصی دعاؤں کی اپیل

پوپ فرانسس سابق پوپ بینیڈکٹ کا ایک تقریب میں خیرمقدم کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
پوپ فرانسس سابق پوپ بینیڈکٹ کا ایک تقریب میں خیرمقدم کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

پوپ فرانسس نے بدھ کو کہا کہ سابق پوپ بینیڈکٹ شدید علیل ہیں۔ پوپ نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے سابق پوپ بینیڈکٹ کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے کو کہا ۔

انہوں نے بینیڈکٹ کی حالت کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی ویٹیکن کی جانب سے ان کی صحت پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

پچانوےسالہ بینیڈکٹ نے 2013 میں اپنی گرتی ہوئی جسمانی اور ذہنی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ چھ برسوں میں ایسا کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔

اپنا منصب چھوڑنے کے بعد سے وہ ویٹیکن میں ایک کانونٹ میں رہ رہے ہیں۔

20:15 28.12.2022

عظیم افغان ڈائیلاگ میں طالبان اور ملک کی بھلائی ہے: حامد کرزئی

سابق افغان صدر حامد کرزئی۔ فائل فوٹو
سابق افغان صدر حامد کرزئی۔ فائل فوٹو

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں طالبان حکومت سے کہا کہ وہ طالبان اور ملک کی بھلائی کے لیے ایک عظیم افغان ڈائیلاگ شروع کر کے جامع شمولیت کا عمل شروع کرے۔

سابق صدر کا کہنا تھ کہ یہ خود طالبان کی بھلائی اور ملک کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ افغان آپس میں بات کریں اورمختلف معاملات پر معاہدے کر کے آگے بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو آئین کی ضرورت ہے۔

20:11 28.12.2022

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان سے خواتین مخالف پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔ فائل فوٹو
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو افغانستان میں انسانی حقوق کے بڑھتی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں کو واپس لیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر طالبان کی تازہ ترین پابندیاں انسانی حقوق کی بلاجواز خلاف ورزی ہیں اور انہیں منسوخ کیا جانا چاہیے۔

گٹیرس نے مزید کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو خاموش کرنے اور معاشرے سے انھیں خارج کرنے کے اقدامات سے افغان عوام کی صلاحیتوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے طالبان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں کو منسوخ کریں ۔ ایسی پالیسیوں کا ان کی زندگیوں پر خوفناک اور شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں اورافغان معاشرے کو غیر مستحکم کرنے کے خطرات سامنے آتے ہیں۔

20:04 27.12.2022

افغانستان پر سابق سوویت یونین کے حملے کی 43ویں برسی، طالبان کا آزادی کے تحفظ کا عہد

سابق سوویت یونین کے ٹینک اور افواج حملے کے لیے تیار۔ فائل فوٹو
سابق سوویت یونین کے ٹینک اور افواج حملے کے لیے تیار۔ فائل فوٹو

افغانستان پر سابق سوویت یونین کے حملے کی آج 43 ویں برسی ہے۔

طالبان نے ایک بیان میں افغانستان پر سابق سوویت یونین کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تمام افغان باشندوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی آزادی،خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے تیار رہیں۔

بیشتر افغان افراد کا خیال ہے کہ افغانستان پر سابق سوویت یونین کا حملہ چار دہائیوں پر محیط جنگ کی بنیادی وجہ تھا اورجس کے نتیجے میں افغانستان اور خطے میں انتہا پسندی نے جنم لیا ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG