رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:54 30.12.2022

بجلی کے حصول کے لیے طالبان کے وفد کا ازبکستان کا دورہ

طالبان کے ایک وفد نے پانی و توانائی کے قائم مقام وزیر کی قیادت میں ازبکستان کا دورہ کیا ہے۔اس دورے کا مقصد ازبکستان سے افغانستان کو بجلی کی برآمدات کی تجدید پر مذاکرات کرنا ہے ۔

قائم مقام وزیر عبداللطیف منصور نے آر ٹی اے کو بتایا کہ ازبکستان نے افغانستان کو بجلی کی برآمد میں کمی کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفد اس معاملے پر ازبک حکام سے بات کر رہا ہے اور بجلی کی برآمد کے معاہدے کی تجدید بھی کرے گا۔

برشنا کمپنی کے مطابق ازبکستان سے افغانستان کو 448 میگا واٹ بجلی برآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جس پر گزشتہ دور حکومت میں دستخط کیے گئے تھے لیکن اب ازبکستان افغانستان کو 200 میگا واٹ بجلی برآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے کابل اور کئی دیگر صوبوں میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی قلت پیدا ہوگئی۔

20:18 29.12.2022

چین میں کووڈ کا تیزی سے پھیلاؤ، کروڑں افراد کے ہدف بننے کا خدشہ

چین کے شہر تیانجن میں کرونا میں مبتلا ایک مریض کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ چین میں کووڈ سے بچاؤ کی پالیسی میں نرمی کے بعد ملک بھر میں نئے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 28 دسمبر 2022
چین کے شہر تیانجن میں کرونا میں مبتلا ایک مریض کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ چین میں کووڈ سے بچاؤ کی پالیسی میں نرمی کے بعد ملک بھر میں نئے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 28 دسمبر 2022

چین میں کووڈ۔19 کی وبا پر قابو پانےسے متعلق زیرو ٹالرنس نامی سخت پابندیوں میں نرمی کے بعد اس مہلک وائرس کے نئے کیسز میں انتہائی اضافہ ہو رہا ہے اور ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہےہیں کہ کرونا کی کسی نئی جینیاتی قسم سامنے آسکتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وبا کی نئی قسم اس وقت موجود امیکرون سے زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ مہلک بھی ہو سکتی ہے۔

بلومبرگ اور فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے رپورٹس کے مطابق چین میں صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اندازہ ہے کہ دسمبر کے پہلے 20 دنوں میں چین میں ممکنہ طور پر 25 کروڑ کے لگ بھگ افراد کووڈ کا ہدف بن سکتے ہیں۔

سینٹ لوئس میں قائم واشنگٹن یونیورسٹی کے وبائی امراض سے متعلق مرکز کے ڈائریکٹر زیاد العلی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران لاکھوں چینی باشندے اپنے نئے قمری سال کی تقریبات کے سلسلے میں سفر کے لیے نکلیں گے جس سے وائرس پھیلنے کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

20:03 29.12.2022

کمبوڈیا کے ہوٹل میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک، 30 زخمی

کمبوڈیا کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل اینڈ کیسینو میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک رہی ہے اور امدادی کارکن آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 29 دسمبر 2022
کمبوڈیا کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل اینڈ کیسینو میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک رہی ہے اور امدادی کارکن آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 29 دسمبر 2022

کمبوڈیا کے ایک کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے لیے پڑوسی ملک تھائی لینڈ نے بھی فائر ٹرک بھیجے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ سرحدی شہر پوپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی کیسینو اور ہوٹل میں آگ لگنے کے بعدلوگ چھت سے گررہےہیں۔

تھائی لینڈ کے پبلک براڈکاسٹر تھائی پی بی ایس نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

آگ بجھانے اور امدادی محکمے نے پوسٹ کیا کہ صبح چار بجے تیرھویں، چودہویں اور پندرھویں منزل سے مدد کی کالیں سنائی دیں اور کھڑکیوں سے لوگوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا گیا ۔

صوبے کے گورنر ام ریٹری نے کمبوڈیا کی فریش نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صوبائی پولیس کے سربراہ میجر جنرل سیتھی کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہےجس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

19:53 29.12.2022

امریکی وزیر خارجہ کا طالبان سے این جی اوز کی کارکن خواتین سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ قومی اور بین الاقوامی این جی اوز کی خواتین ملازمین کو کام سے روکنے کے اپنے حکم کو واپس لیں۔ لاکھوں افغان اپنی بقا کے لیے انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔ این جی اوز کو سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک بہر صورت رسائی حاصل ہونی چاہیئے۔

اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے بھی طالبان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے ان کی زندگیوں پر خوفناک اور تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں جس سے ملک کے غیر مستحکم ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG