رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

19:37 3.1.2023

ملک سے فرار ہونے والے افغان میڈیا مالکان کے خلاف جلد فیصلہ متوقع: طالبان

طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی عدالت جلد ہی ان میڈیا اداروں کے بارے میں فیصلہ کرے گی جو افغانستان میں قائم ہوئے اور ان کے بانی طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے اور اب وہ طالبان مخالف پروپیگنڈا مہم میں مصروف ہیں۔

طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت میں میڈیا واچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابو الحق حماد نے آر ٹی اے کو بتایا ہے کہ ملکی قوانین کے مطابق جو میڈیا آؤٹ لیٹس افغانستان میں رجسٹر ہوتے ہیں ان کا چیف ایڈیٹر اور دفتر ملک کے اندر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے ان کے بقول متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کے خلاف مقدمہ کیا ہے اورانہیں امید ہے کہ عدالت جلد فیصلہ کرے گی۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعدنجی افغان میڈیا اداروں کے متعددمالکان نے افغانستان چھوڑ دیا تھا اور اب ان میں سے کچھ ملک سے باہر کام کر رہے ہیں۔

20:21 2.1.2023

لیبیا: داعش دور کی اجتماعی قبر سے 18 لاشیں برآمد

لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وسطی ساحلی شہر سیرت میں ایک اجتماعی قبر سے 18 لاشیں ملی ہیں۔

براعظم افریقہ کے شمالی حصے میں واقع لیبیا کا یہ شہر اسلامک اسٹیٹ یا داعش کا گڑھ رہ چکا ہے۔

لاپتہ افراد سے متعلق ادارے نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبا کے علاقے میں اجتماعی قبر سے لاشیں نکانے کے بعد انہیں سرت کے ابن سینا اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

سرت 2015 اور 2016 کے درمیانی عرصے میں اسلامک اسٹیٹ کے قبضے میں آ گیا تھا۔ جس کی وجہ لیبیا میں 2011 میں ہونے والی بغاوت اور خانہ جنگی تھی۔

کئی عسکریت پسند گروہ ملک میں جاری افراتفری اور بدامنی سے فائدہ اٹھا کر تیل کی تنصیبات پر قابض ہو گئے تھے۔

20:11 2.1.2023

افغانستان کو بیرونی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: طالبان وزیر تجارت

طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی۔ فائل فوٹو
طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی۔ فائل فوٹو

افغان طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت نے کہا کہ ان کی انتظامیہ خود کفالت کی حوصلہ افزائی کرے گی اور وہ بین الاقوامی تجارت کو بڑھانا اور سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتی ہے، کیونکہ افغانستان تنہائی کا شکارہے اور خواتین پر پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلاحی کارروائیوں کی معطلی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکمت عملی کا ایک حصہ تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

قائم مقام افغان وزیر تجارت، حاجی نورالدین عزیزی نے بتایا کہ ہمارے زرعی شعبے میں بیرونی سرمایہ کار دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جب کہ ایران اور چین سمیت کچھ دوسرے ملک بھی زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں سے کچھ صنعتی پارکس اور تھرمل پاور پلانٹس ہیں جن میں روس اور ایران شامل ہیں۔

19:57 2.1.2023

ایرانی یونیورسٹیوں کا افغان طالبات کو قبول کرنے کا اعلان

ایرانی یونیورسٹیوں نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے افغان لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے روکے جانے کے اعلان کے بعد انہیں اپنے ہاں داخلہ دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

تہران ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران کی الزہرہ یونیورسٹی، بجنورد کی کوثر یونیورسٹی اور قم کی حضرت معصومہ یونیورسٹی کے خواتین کےلیے مخصوص مراکز افغان طالبات کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG