پاکستان افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس
افغان مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے جمعرات کو اسلام آباد میں سہ فریقی ورکنگ گروپ اجلاس کے دوران ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی وزارت ریلوے نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں ابتدائی تکنیکی جائزوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اگلے اقدامات پر غور ہوا ۔
اجلاس کی صدارت وزارت ریلوے کے ایڈیشنل سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے کی، وہ طالبان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ہیں ۔
ازبکستان سے ملا بخت الرحمان شرافت اور کمالوف اکمل سیداکابارووچ ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے
کیوبا سے 500 سے زیادہ تارکین وطن فلوریڈا پہنچ گئے
کیوبا کے500 سے زیادہ تارکین وطن اختتام ہفتہ فلوریڈا کیز میں ساحل پر پہنچے ہیں جو کہ اس کمیونسٹ جزیرہ ملک سے فرار ہونے والوں کی ایک بڑی اور بڑھتی ہوئی تعداد میں سے تازہ ترین آمد ہے۔تارکین وطن کی آمد امریکی سرحدی ایجنسیوں پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے ۔ یہ ایک خطرناک سفر ہےجس میں کئی سالوں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیکن کیوبا سے آنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد (ہر طرح کا) خطرہ مول لے رہی ہے۔ یکم اکتوبر سے اب تک تقریباً 4,200 (پناہ کے متلاشی افراد کو) سمندر میں روکا جا چکا ہے۔ کوسٹ گارڈ کیوبا کے تارکین وطن کو سمندر میں روکنے اور ان کے ملک واپس بھیجنے کی کوشش کرتے ہین لیکن متعدد لوگ ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں
امریکہ: ریاست یوٹاہ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کا قتل
حکام کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک گھر میں خاندان کے آٹھ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ۔
حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ہلاکتوں کا کوئی ممکنہ مقصد بتایا۔
سالٹ لیک سٹی سے 245 میل جنوب میں واقع تقریباً 8 ہزار افراد پر مشتمل ایک چھوٹے سے قصبے انوک کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی لاشیں اس وقت ملیں جب پولیس نے رہائش گاہ کی پڑتال کی ۔
پولیس نے کہا کہ عوام کے لیے کسی خطرے کا امکان نہیں ۔
اقوام متحدہ کا امدادی مشن طالبان کی پابندی سے متاثرہ اپنی کارکن خواتین کو تنخواہیں دے گا
اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے امدای مشن ’ یواین اے ایم اے‘ نے کہا ہے کہ وہ اپنی ان خواتین کارکنوں کی تنخواہیں ادا کرےگا جو طالبان کی جانب سے این جی اوز میں خواتین کے کام پر پابندی سے متاثر ہوئی تھیں۔
اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں تمام افغان خواتین ساتھیوں کو کام پر برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
اسی دوران اقوام متحدہ کے حکام نے طالبان کے سینئر حکام کے ساتھ این جی اوز میں کام پر پابندی کے سلسلےمیں اپنی ملاقاتیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
مارکس پوتزل نے بدھ کو طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالکبیر سے ملاقات کی ہے۔
یواین اے ایم اے نے ٹویٹ کہا ہے کہ افغان خواتین کے حقوق سے انکار تمام افغان افراد کے لیے نقصان ہے، جس سے اہم انسانی امداد کی فراہمی میں خلل پڑ رہا ہے۔ خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندیاں اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ معاشی بدحالی اور افغانستان کی تنہائی کو دور کیا جا سک۔ے