رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

19:43 10.1.2023

پیرو: سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 34 افراد ہلاک

پیرو کے شہر جولیاکا میں پولیس مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 8 جنوری 2023
پیرو کے شہر جولیاکا میں پولیس مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 8 جنوری 2023

پیرو میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ سینکڑوں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین ہلاکتیں پیر کو ہوئیں۔

جنوب مشرقی پیرو میں کم از کم13 افراد ہلاک ہو ئے ۔

ملک کے ان دیہی علاقوں میں، جنہیں نظر انداز کر دیا گیا تھا، فوری انتخابات کے لیے مظاہرے دوبارہ شروع ہو گئےہیں۔

ان علاقوں میں اب بھی معزول صدر پیڈرو کاسٹیلو کی حمایت برقرار ہے۔

پیرو کی انسانی حقوق کی اعلیٰ ایجنسی نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو بولیویا کی سرحد کے قریب جولیاکا شہر کے ایک ہوائی اڈے پر قبضے کی کوشش کرنے والی سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔

کاسٹیلو کی جانشین ڈینا بولوارٹے نے 2024 میں قومی انتخابات کرانے کے منصوبے کی حمایت کی ہےجب کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق انتخابات کو 2026 میں منعقد ہونا ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر عدالتی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

19:32 10.1.2023

روس نے جنگ مخالف اداکار آرٹورسمولیانینوف کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

روسی فلم اور تھیٹر کے اداکار آرٹور سمولیانینوف۔ فائل فوٹو
روسی فلم اور تھیٹر کے اداکار آرٹور سمولیانینوف۔ فائل فوٹو

روسی حکام نے یوکرین میں جنگ کے ناقد اور ایک مشہور اداکار اور روسی حزب اختلاف کی حمایت کرنے والی شخصیت کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

پیر کے روز کیا جانے والا تحقیقات کا اعلان مہینوں سے جاری رہنے والے اختلاف رائے کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے سربراہ الیگزینڈر باسٹریکن نے روسی فلم اور تھیٹر کے اداکار آرٹور سمولیانینوف کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع کرنے کا حکم دیاہے ۔

وہ ماسکو کی افواج کے یوکرین پر حملہ کرنے اور بار بار جنگ کے خلاف بات کرنے کے بعد ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ روس کی وزارت داخلہ نے ممتاز انسان دوست بورس زیمن کو فراڈ کے الزام میں بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

19:20 10.1.2023

طالبان نائب وزیر خارجہ ستانکزئی خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی سے متفق نہیں

طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی، فائل فوٹو
طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی، فائل فوٹو

طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ شریعت کے خلاف احکامات کو نہیں ماننا چاہیے ۔

وہ منگل کے روز اسلامی ممالک کے وفد کے دورہ کابل کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے افغانستان میں آزادی اظہار پر بھی بات کی ہے۔

کچھ میڈیا اداروں نے ان کی تقریر کو خواتین کی تعلیم اور کام پر طالبان کی حالیہ پابندیوں کے خلاف قرار دیا۔

19:15 10.1.2023

افغانستان میں امدادی رقوم تک طالبان انتظامیہ کو رسائی نہیں دی جاتی : اقوام متحدہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ’یو این اے ایم اے‘ نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان منتقل کی جانے والی نقد رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار، استعمال اور مقاصد کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لائی جانے والی کسی بھی رقم کو افغانستان کے مرکزی بینک میں جمع نہیں کرایا گیا اور ور نہ ہی اقوام متحدہ کے ادارے نے ان رقوم کو طالبان کے حقیقی حکام کو فراہم کیا ہے۔

بیان کے مطابق افغانستان میں لائی گئی تمام نقد رقوم ایک نجی بینک میں اقوام متحدہ کے اکاؤنٹس میں رکھی جاتی ہیں۔

بیان کے مطابق تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز اقوام متحدہ اور شراکت داروں کے کام کے لیےمختص ہوئے ہیں ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG