رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:12 12.1.2023

روس نے یوکرین میں جاری جنگ کا کمانڈر تبدیل کر دیا

جنرل ویلری گیراسیموف کو یوکرین کی جنب کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔
جنرل ویلری گیراسیموف کو یوکرین کی جنب کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

روس کے ایک اعلیٰ فوجی افسر کو بدھ کے رو یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ اقدام یوکرین میں روسی فوج کی موجودہ قیادت کی ناقص کارکردگی کے متعلق ماسکو کے عدم اطمینان کو ظاہر کرتا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ جنرل ویلری گیراسیموف کو یوکرین میں افواج کا نیا کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔وہ روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔

ان سے پہلے کمانڈر جنرل سرگئی سرووکین یہ فرائض انجام دے رہے تھے ۔

وہ دو دیگر جرنیلوں کے ساتھ اب گراسیموف کے نائب کی حیثیت سے کام کریں گے ۔

یہ تبدیلی اس بات کا اشارہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اب بھی اپنے اعلیٰ فوجی رہنماؤں پر اعتماد ہے جنہیں یوکرین جنگ میں فوجیوں کی کارکردگی پر بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

21:56 12.1.2023

تہران :فرانسیسی میگزین چارلی ہیڈو میں ایرانی سپریم لیڈر کے کارٹون کی اشاعت کے خلاف مظاہرہ

تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر طنزیہ رسالے چارلی ہبڈو میں آیت اللہ علی خامنہ کے کارٹون کی اشاعت کے خلاف مظاہر۔ 11 جنوری 2023
تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر طنزیہ رسالے چارلی ہبڈو میں آیت اللہ علی خامنہ کے کارٹون کی اشاعت کے خلاف مظاہر۔ 11 جنوری 2023

تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر سخت گیرمؤقف کے حامل افراد کے ایک گروپ نےطنزیہ میگزین چارلی ہیبڈو کے کارٹون کے خلاف بدھ کے روز احتجاج کیا۔اس میگزین میں ایران کے حکمراں علما کی توہین کی گئی ہے۔ اسی طرح کا احتجاج اتوار کو بھی کیا گیا تھا۔

میگزین نے منگل کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے مزیدمضحکہ خیز کارٹون شائع کیے ہیں۔

خامنہ ای کو پوری دنیا میں لاکھوں شیعہ افراد کے روحانی پیشوا کے طور پر جانا جاتا ہے۔

چارلی ہیبڈو کی اسلامی شخصیات کے خاکے شائع کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور ناقدین اسے مسلمانوں کی توہین قرار دیتے ہیں۔

القاعدہ کے فرانسیسی نژاد دو انتہا پسندوں نے 2015 میں اخبار کے دفتر پر حملہ کیا تھاجس میں بارہ کارٹونسٹ ہلاک گئے تھے اور یہ گزشتہ برسوں میں دیگر حملوں کا نشانہ بھی رہا ہے۔

21:43 12.1.2023

اسلامی تعاون تنظیم نے طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی کو اسلام کے خلاف قرار دے دیا

اسلامی تعاون تنظیم یا او آئی سی نے افغانستان کے بارے میں بدھ کے روز ایک اجلاس میں خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے اور تعلیم پر پابندی کو اسلامی قانون کے مقاصد اور پیغمبر اسلام کے طریقہ کار کی خلاف ورزی قرار دیا۔

او آئی سی نے افغانستان میں انسانی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کا احترام کرے۔

20:18 11.1.2023

فرانس کے ٹرین اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمی

فرانس کے گارے ڈو ٹرین اسٹیشن پر سیکیورٹی اہل کار موجود ہے جہاں ایک مسلح شخص نے چاقو کے وار کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ 11 جنوری 2023
فرانس کے گارے ڈو ٹرین اسٹیشن پر سیکیورٹی اہل کار موجود ہے جہاں ایک مسلح شخص نے چاقو کے وار کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ 11 جنوری 2023

فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے ایک مصروف ٹرین اسٹیشن پر بدھ کی صبح چاقو سے مسلح ایک حملہ آور نے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی، جو اسپتال میں تشویشناک حالت میں ہے۔

یہ حملہ گارے ڈو نورڈ اسٹیشن پر ہوا جو یورپ کے مصروف ترین اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔

حملے کا مقصد واضح نہیں ہوا اور حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حالیہ عرصے میں فرانس میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG