رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

23:48 16.1.2023

صومالیہ کا شدت پسند گروپ الشباب کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

صومالی فوج کا ایک دستہ موگا دیشو میں مارچ کررہا ہے۔ فائل فوٹو
صومالی فوج کا ایک دستہ موگا دیشو میں مارچ کررہا ہے۔ فائل فوٹو

صومالیہ نے شدت پسند گروپ الشباب کے خلاف ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے اہم فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

اس بار صومالی اس مہم میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہریوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ القاعدہ سے منسلک ان شدت پسندوں کے خلاف متحدہو جائیں جو طویل عرصے سے معاشرے میں سرایت کر رہے ہیں اور اپنے فائدے کے لیے قبیلوں کی تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں اور اسلامی خلافت کے نفاذ کے لیے لاکھوں ڈالر بٹور رہے ہیں۔

صومالیہ کی حکومت نے الشباب کے ہزاروں جنگجوؤں کے خلاف ایک مکمل جنگ قرار دیا ہے۔

ان جنگجوؤں نے کئی دہائیوں سے اپنی پرتشدد کارروائیوں سے ملک میں امن و امان کی بحالی کو روک رکھا ہے

23:42 16.1.2023

چین کے وزیر خارجہ کا مصر کا دورہ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت

چین کے وزیر خارجہ شن گانگ مصر کے اپنے دورے کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ پریس بریفنگ میں۔ 15 جنوری 2023
چین کے وزیر خارجہ شن گانگ مصر کے اپنے دورے کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ پریس بریفنگ میں۔ 15 جنوری 2023

چین کے اعلیٰ سفارت کار مصری اور عرب لیگ کے حکام سے بات چیت کے لیے قاہرہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

چن گانگ وسائل سے مالا مال افریقی براعظم کے دورے کے آخری پڑاؤ پر اتوار کو مصر میں تھے جہاں بیجنگ نے انفراسٹرکچر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اپنے مضبوط نقش چھوڑے ہیں ۔

وزیر خارجہ چن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے الگ الگ ملاقات کی اور چین اور مصر کے تعلقات اور ملک میں چینی سیاحت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

چن نے مصر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا جن میں چین پہلے ہی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

چینی اور مصری وزرائے خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازعہ کےبارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی بات کی۔

22:16 16.1.2023

ہیومن رائٹس واچ کا افغان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی میں رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغان قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کے بعد ہیومن رائٹس واچ کے ایک عہدیدار نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہےکہ کونسل میں افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کی جائے ۔

ہیومن رائٹس واچ کے عالمی اقدامات کے ڈائریکٹر منکی ورڈن نے کہا کہ افغانستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں شرکت کی معطلی اس وقت تک برقرار رہنی چاہیے جب تک کہ خواتین اور لڑکیاں ایک بار پھر ملک میں تعلیم اور کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

ایشیا ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیج پریہ بیان پوسٹ کیا ہے۔

22:10 16.1.2023

سیو دی چلڈرن کا افغانستان میں اپنی کچھ امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

افغان شہر جلال آباد کے مضافات میں سیو دی چلڈرن کی جانب سے بچیوں کے لیے قائم خیمہ اسکول میں طالبات پڑنے کے لیے جا رہی ہیں۔
افغان شہر جلال آباد کے مضافات میں سیو دی چلڈرن کی جانب سے بچیوں کے لیے قائم خیمہ اسکول میں طالبات پڑنے کے لیے جا رہی ہیں۔

طالبان کے افغان خواتین پر کسی بھی غیر سرکاری تنظیم کے لیے کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کے اعلان کے تین ہفتے بعد ’ سیو دی چلڈرن‘ نے کہا کہ وہ اپنی کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہا ہے جہاں کام کرنے والی خواتین کے لیے مکمل اور محفوظ واپسی کے لیے قابل اعتماد یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

سیو دی چلڈرن کے خاتون عملہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈیوڈ رائٹ نے کہا کہ 24 دسمبر 2022 کو وزارت اقتصادیات کی طرف سے خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی کے بعد سیو دی چلڈرن نے اپنی سرگرمیوں کو روک دیا تھا ۔ کیونکہ ہم ان کے بغیر کام نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا 50 فیصد حصہ ہیں اور ضرورت مند خواتین اور لڑکیوں تک پہنچنے کے لیے ان کی موجودگی اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے بیشتر پروگرام رکے ہوئے ہیں تاہم ہم کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں ۔ جن میں صحت، غذائیت اور کچھ تعلیمی خدمات شامل ہیں -

سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ ہمیں متعلقہ حکام سے واضح، قابل اعتماد یقین دہانیاں ملی ہیں کہ ہماراخواتین عملہ محفوظ رہے گا اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکتا ہے۔

کئی سالوں سے افغان بچوں اور ان کے خاندانوں کو زندہ رہنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے سیو دی چلڈرن جیسی تنظیمیں اہم رہی ہیں، خاص طور پر گزشتہ 18 مہینوں کے دوران جب معاشی بدحالی اور قدرتی آفات کے نتیجے میں ملک کو ایک تباہ کن بحران کا سامنا ہے۔

2023 میں دو کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ بچوں اور بالغوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG