رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

02:33 19.1.2023

خواتین کی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا افغانستان کا دورہ

اقوام متحدہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو فروغ دینے والے ایک وفد کی سربراہی میں کابل پہنچی ہیں جو افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے حالیہ کریک ڈاؤن کےردعمل میں کیا جانے والا دورہ ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نائجیریا کی کابینہ کی ایک سابق وزیر اور مسلمان ہیں۔

ان کے ساتھ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کو فروغ دینے والی ایجنسی اور یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیما باہوس اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور بھی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کابل میں ان کے پروگرام یا مخصوص ملاقاتوں کا انکشاف نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حکام نےافغانستان کے سلسلے میں خلیج، ایشیا اور یورپ میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق، پرامن بقائے باہمی اور پائیدار ترقی کے فروغ اور تحفظ جیسے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت کی ہے ۔

انہوں نے بدھ کو کابل میں سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔

جرمنی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد کی قیادت میں وفد کے دورہ کابل کا خیر مقدم کیا ہے۔

21:58 17.1.2023

میانمار میں مہلک ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 13 ممالک کی کمپنیوں نے ایسے ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں میانمار کی مدد کی ہے جو وہاں کے فوجی حکمران ظالمانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

میانمار کے لیے خصوصی مشاورتی کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کے اوائل میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے ملک نے اسلحے کی پیداوار میں کس طرح اضافہ کیا ہے ۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی فوجی سازو سامان فراہم کرنے والی کمپنیاں ان کاروباروں پر زور دیتی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنی فروخت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

میانمار میں مقامی ہتھیاروں کی صنعت ایک ایسے وقت میں ترقی کر رہی ہے جب کچھ ممالک ہتھیاروں کی تجارت یا تیاری میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف ہتھیاروں پر پابندیاں عائد کیں ہیں۔

21:44 17.1.2023

چینی معیشت کی شرح نمو 40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کووڈ پر کنٹرول کے لیے نافذ پابندیوں میں نرمی کے باوجود چینی معیشت پوری طرح بحال نہیں ہو سکی۔ ووہان کے ایک بازار میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد چند دکانیں کھلی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 10 دسمبر 2022
کووڈ پر کنٹرول کے لیے نافذ پابندیوں میں نرمی کے باوجود چینی معیشت پوری طرح بحال نہیں ہو سکی۔ ووہان کے ایک بازار میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد چند دکانیں کھلی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 10 دسمبر 2022

کووڈ وبا پر قابو پانے کے لیے ملک میں سخت پابندیوں کی وجہ سے چار دہائیوں سے زائد عرصے میں چین کی معاشی نمو اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی شماریات کے بیورو نے منگل کو اعداد و شمار جاری کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت میں 2022 میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا جو اس سے پہلے کے 8.1 فیصد کی سطح سے کہیں کم ہے۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران شرح افزائش میں 2.9 فیصد کی کمی ہوئی جو 2021 کی اسی مدت کے دوران 3.9 فیصد تھی۔

بیجنگ نے کووڈ کے آغاز پر ہی ایک سخت زیروکووڈ پالیسی نافذ کی تھی، جس کے تحت شہروں میں شدید لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے اقدامات شامل تھے ۔

اس صورت حال نے چین کے بہت سے شہروں میں غیر معمولی اور شدید عوامی مظاہروں کو جنم دیا اور کارخانے بند ہونے کی وجہ سے معاشی بدحالی میں اضافہ ہوا ۔

حکومت نے 7 دسمبر کو اپنی سخت کووڈ حکمت عملی کو اچانک تبدیل کر دیا، جس کے بعد سے لیکن چین کو اب وائرس کے انفیکشن کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے جس سے اب تک تقریباً ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

21:27 17.1.2023

افغانستان میں شدید سردی کی لہر سے 16 افراد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان حکومت کی قدرتی آفات کی صورت حال سے نمٹنے والی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ بادغیس، فاریاب، نمروز اور غزنی صوبوں میں گزشتہ دو دنوں میں شدید سردی کے باعث بچوں سمیت16 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ ان صوبوں میں سردی کے باعث تین ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کو گزشتہ ہفتے سے سردی کی لہر کا سامنا ہے اور موسمیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ لہر اگلے ہفتے کے دوران بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق قندھار میں طالبان کی صوبائی حکومت نے منگل کے روز قندھار شہر کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں لڑکوں سے زیادتی اور ڈکیتی کے الزام میں 9 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی ہے ۔

صوبائی حکومت نے سزا دیے جانے کا منظر دیکھنے کے لیے لوگوں کا اسٹیڈیم میں جمع کیا ۔ اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد قندھار میں دی جانے والی یہ پہلی جسمانی سزائیں ہیں، جب کہ ملک کے کئی دیگر صوبوں میں اس طرح کی کھلے عام سزائیں دی جا چکی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG