رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:47 20.1.2023

طالبان کی خواتین مخالف پالیسیوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

خواتین کا کابل میں اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ۔ 22 دسمبر 2023
خواتین کا کابل میں اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ۔ 22 دسمبر 2023

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے لے کر لندن، ٹورنٹو اور دنیا کے کئی دیگر شہروں میں افغان کارکنان نے طالبان کی خواتین مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

افغان تارکین وطن نےان مظاہروں میں طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغان خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے آگے بڑھے ۔

انسانی حقوق کے گروپس نے طالبان حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے ، کارکنوں کو حراست میں لیا ہوا ہے اور ان پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی پر قدغن لگا رکھی ہے۔

طالبان ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ''انہوں نے ملک کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرایا ہے۔''

لیکن افغانستان سے باہرمظاہرین کا کہنا ہے کہ ''وہ افغان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جن کے حقوق طالبان کی غیر جمہوری حکومت میں کچلے جا رہے ہیں۔

21:35 20.1.2023

یونیسکو کا اس سال تعلیم کا عالمی دن افغان لڑکیوں کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ

کابل میں طالبات اسکول آ رہی ہیں۔ 23 مارچ 2022
کابل میں طالبات اسکول آ رہی ہیں۔ 23 مارچ 2022

یونیسکو نے 2023 کے تعلیم کے عالمی دن یعنی 24 جنوری کو افغان لڑکیوں اور خواتین کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پریہ عالمی تنظیم طالبان سے مطالبہ کرے گی کہ وہ فوری طور پر تعلیم کے بنیادی حق کو بحال کریں۔

یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس وقت سکول جانے والی 80 فی صد افغان لڑکیاں اور نوجوان خواتین تعلیم سے محروم ہیں ۔

ان کی کل تعداد25 لاکھ ہے جن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ۔

افغانستان میں تقریباً 30 فیصد لڑکیاں ایسی ہیں جنہوں نے پرائمری تک بھی تعلیم حاصل نہیں کی۔

21:28 20.1.2023

افغانستان میں 83 لاکھ افراد کے لیے زندگی بچانے والی امداد کی فوری ضرورت

افغانستان میں 83 لاکھ افراد کو 2023 میں زندگی بچانے والی امداد کی ضرورت ہے ۔

پانچ سالوں میں یہ 350 فیصد اضافہ ہے۔

معاشی زوال، موسمیاتی تبدیلی، بھوک اور تنازعات کے اثرات نے تمام ضروریات کو انتہائی حد تک بڑھا دیا ہے۔

2023 کے لیے افغانستان میں انسانی ضروریات کا جائزہ جلد مرتب کیا جا رہا ہے۔

اسلامی ملکوں کی تعاون تنظیم یا او آئی سینے جمعرات 19 جنوری 2023 کوافغان دارالحکومت کابل میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے لیے فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا، جس کی مالی اعانت کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کی اور اس منصوبے کو افغانستان میں او آئی سیمشن کے ذریعے لاگو کیا گیا۔

یہ منصوبہ 25 افغان ریاستوں کا احاطہ کرے گا اور اس کے تحت دو لاکھ 84 ہزار افراد میں 47 ہزار 4 سو فوڈ باسکٹ تقسیم کی جائیں گی۔

20:54 19.1.2023

اسلامی انقلابی گارڈز کو دہشت گرد گروپ قرار دینے پر ایران کی یورپی پارلیمنٹ پر تنقید

ایران کے اسلامی انقلابی محافط کور کے ارکان کا تہران میں مارچ۔ 29 اپریل 2023
ایران کے اسلامی انقلابی محافط کور کے ارکان کا تہران میں مارچ۔ 29 اپریل 2023

ایران نے یورپی پارلیمنٹ میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور یا آئی آر جی سی کے دہشت گرد گروپ کے طور پر اندراج کےووٹ پر تنقید کی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ فون کال میں ووٹنگ کو نامناسب اور غلط قرار دیا۔

ایران کی جانب سے یہ تنقید یورپی پارلیمنٹ میں ایک غیر پابند ووٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن اور روسی افواج کو ڈرون فراہم کرنے پر آئی آر جی سی کی مذمت کی گئی تھی۔

توقع ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG