رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:29 24.1.2023

یوکرین: صدارتی دفتر کے نائب سربراہ سمیت متعدد اعلیٰ عہدے دار مستعفی

یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو تیموشینکو اپنا استیفی دکھا رہے ہیں۔ 24 جنوری 2023
یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو تیموشینکو اپنا استیفی دکھا رہے ہیں۔ 24 جنوری 2023

یوکرین میں متعدد اعلی عہدے داروں نے استعفے دے دیے ہیں جن میں صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی حکومت میں کچھ اہل کاروں کو تبدیل کیا جائے گا۔

کیریلو تیموشینکو نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں استعفیٰ کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔انہوں نےصدر زیلنسکی کے اعتماد اورانھیں موقع دینے کا شکریہ ادا کیا۔

کیریلو تیموشینکو کے استعفے کو منظور کر لیاگیا ہے۔

زیلینسکی نے پیر کی اپنے شام کے خطاب میں کہا کہ وزارتوں اور مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مختلف سطحوں کے عہدیداروں کے بارے میں فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔

نیٹو کے سکرٹری جینز اسٹولٹن برگ منگل کو برلن میں جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ملاقات کر رہے ہیں کیونکہ جرمنی کو یوکرینی افواج کی مدد کے لیے لیپرڈ ٹو ٹینکوں کی منظوری کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ جرمنی ٹینکوں کی منتقلی کو مسترد نہیں کرتالیکن اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک ایسے ممالک کا اتحاد بنا رہا ہے جو جرمنی سے باضابطہ اجازت نہ ملنے کے باوجود جرمن ساختہ ٹینک یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

21:14 24.1.2023

ازبکستان افغانستان کو 440 میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا

بجلی کے محکمے کے کارکن ہائی پاور لائنز پر کام کررہے ہیں۔ افغانستان۔ فائل فوٹو
بجلی کے محکمے کے کارکن ہائی پاور لائنز پر کام کررہے ہیں۔ افغانستان۔ فائل فوٹو

طالبان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ازبکستان کی وزارت خارجہ نے طالبان حکومت کو مطلع کیا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر افغانستان کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ازبکستان 250 میگاواٹ بجلی دوبارہ شروع کرے گا اور بعد میں ازبکستان اور طالبان حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت بجلی کی مزید فراہمی کو دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔

ازبکستان نے افغانستان کو 440 میگاواٹ بجلی برآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جنوری کے اوائل میں 2023کے لیے اس معاہدے کی تجدید کی گئی۔

اس وقت طالبان حکومت کی ملکیت بریشنا کمپنی کا کہنا ہے کہ ترکمانستان اور طالبان حکومت کے درمیان پیر کو اشک آباد میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔

طالبان حکومت اپنی ضرورت کی 80 فیصد بجلی ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران سے درآمد کرتی ہے۔

ازبکستان کی حکومت کی جانب سے افغانستان کو بجلی کی بندش کے بعد کابل سمیت افغانستان کے کئی صوبوں کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

21:04 24.1.2023

انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے وفد کا افغانستان کا دورہ

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری مارٹن گریفتھس کی قیادت میں ایک وفدپیر کو کابل پہنچا ۔

اس سے پہلے امینہ محمد کی قیادت میں بھی اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا ۔

وفد نے پیر کو طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی اور افغانستان میں لوگوں کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔

مارٹن گریفتھس نے حنفی کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے 28 ملین افغانوں کے لیے 4.6 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

طالبان کے زیر کنٹرول باختر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ خواتین ملازمین کی موجودگی خواتین اور بچوں تک امداد کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

نائب وزیر اعظم حنفی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ مسائل کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کر لیا جائے گا۔

21:01 24.1.2023

طالبان خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں واپس لیں: گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں طالبان سے خواتین کی تعلیم پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں طالبان سے خواتین کی تعلیم پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی پر اشتعال انگیز پابندی کو واپس لیں ۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام امتیازی قوانین اور طرز عمل کو ختم کیا جائے جو تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ ہیں ۔

تعلیم کا عالمی دن ایک ایسے موقع پرمنایا جا رہا ہے جب چھٹی جماعت سے اوپر کی تعلیمی سطح پر لاکھوں افغان لڑکیاں تقریباً ڈیڑھ سال سے تعلیم سے محروم ہیں اور ان کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ طالبان نے 2022 کے آخر میں یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی۔

یونیسکو نے تعلیم کا عالمی دن افغان لڑکیوں کے نام کیا ہے۔

اس موقع پر امریکی چارج ڈی افیئرز کیرن ڈیکر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج تعلیم کا عالمی دن منانا مشکل ہے کیونکہ افغان خواتین اور لڑکیاں اب اس حق سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم افغانستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے اور لڑکوں اور لڑکیوں سب کو اس کا موقع ملنا چاہئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG