رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:48 27.1.2023

ایران: آذربائیجان کے سفارت خانے میں فائرنگ سے سیکیورٹی سربراہ ہلاک

ایران میں ایک مسلح شخص نے آذربائیجان کے سفارت خانے کے سیکیورٹی سربراہ کو ہلاک کر دیا۔

کلاشنکوف اسالٹ رائفل سے لیس حملہ آور نے دو دیگر افراد کو زخمی بھی کیا۔

تہران میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایجنسی فرانس پریس کے مطابق مشتبہ شخص ایرانی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نو ماہ سے سفارت خانے میں قید ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سفارت خانے میں داخل ہوا اور سفارت خانے پر اس کے حملے کی وجہ ذاتی مسائل ہو سکتے ہیں۔

20:36 27.1.2023

افغانستان کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر، فائل فوٹو
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر، فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 27 جنوری کو افغانستان پر اجلاس کی میزبانی کررہی ہے ۔اس اجلاس کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات، جاپان اور فرانس نے درخواست کی ہے۔

اجلاس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد کے کابل میں قیام کے دوران طالبان حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کے لیے ناروے کے ناظم الامور پال کولمین نے طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں ان پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں خواتین کے لیے کام کرنے والی9 این جی اوز اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کریں۔

انہوں نے جمعے کے روز کابل میں وزیر خارجہ متقی کے ساتھ ساتھ وزیر اقتصادیات سے بھی ملاقات کی اور زور دیا کہ خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے اور این جی اوز میں خواتین پر پابندی ختم کی جائے۔

ناروے ان مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

19:25 26.1.2023

طالبان حکومت معاشی وسائل کی بحالی اور معیشت کی تعمیر نو کے لیے پرعزم ہے: ذبیح اللہ مجاہد

ذبیح اللہ مجاہد۔ ترجمان طالبان۔ فائل فوٹو
ذبیح اللہ مجاہد۔ ترجمان طالبان۔ فائل فوٹو

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے اقوام متحدہ کے انسانی امور رابط دفتر یو این او سی ایچ اے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ افغانستان کا نظام معاشی مسائل کی وجہ سے تباہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ کی جڑیں گہری ہیں۔ یہ ایسا نظام نہیں ہے جو معاشی مسائل کی وجہ سے بیرونی امداد پر انحصار کرنے کی بنا پر تباہی کا شکار ہو۔

مجاہد نے مزید کہا کہ بلاشبہ جس کسی ملک نے اتنی طویل جنگ اور یلغار کا سامنا کیا ہو اسے کچھ عرصے کے لیے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گالیکن طالبان حکومت ملک کے تمام معاشی وسائل کو بحال کرنےاور معیشت کی تعمیر نو کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں افغانستان کی معیشت کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں ۔

19:18 26.1.2023

اقوام متحدہ کا طالبان پر امدادی شعبوں میں خواتین کو کام کی اجازت دینے پر زور

اقوام متحدہ کے امدادکے شعبے کے سربراہ نے اے ایف پی کے کابل بیورو چیف کو بتایا کہ انہوں نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کےان شعبوں کے بارے میں مزید وضاحت پیش کریں جنہیں افغان خواتین کارکنوں کے لیے دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے دو سینئر رہنماؤں نے بدھ کو کہا کہ وہ طالبان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ افغان خواتین پر عائد پابندیوں کو واپس لیا جائے اور خاص طور پر امداد کی فراہمی میں کام کرنے پر پابندی کو ختم کیا جائے ۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے نیویارک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے افغانستان کے دورے کے دوران خواتین کے مسائل پر کافی زور دیا اور بعض اوقات ردعمل خوشگوار نہیں تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG