رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

02:14 4.2.2023

طالبان نے مفت کتابیں تقسیم کرنے پر لیکچرار اسماعیل مشعل کو گرفتار کر لیا

کتابیں مفت تقسیم کرنے پر یونیورسٹی کے لیکچرار اسماعیل مشعل کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔
کتابیں مفت تقسیم کرنے پر یونیورسٹی کے لیکچرار اسماعیل مشعل کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

طالبان کے ایک اہل کار نے تصدیق کی ہے کہ طالبان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو یونیورسٹی کے ایک پرامن کارکن اور لیکچرار اسماعیل مشعل کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

طالبان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے ایک اہل کار عبدالحق حماد نے اپنے ٹویٹر پیج پر اسماعیل مشعل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

اسماعیل مشعل نے اس ہفتے کے اوائل میں کابل میں طالبان حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف احتجاج میں لوگوں کو کتابیں تحفے میں دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

01:54 4.2.2023

بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کے مفاد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے: ٹامس نکلسن

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے ٹامس نکلسن کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں سے سب سے زیادہ ضرورت مند افغانوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچے گا جو بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

ٹامس نکلسن نے اپنے تین روزہ دورے میں سلسلہ وار ٹویٹس کے بعد کہا کہ فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور دوسرے پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں افغانستان سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے اور بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کے مفادات کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھنا چاہیے۔

ٹامس نکلسن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے معاملات پر بات کی۔

پشاور میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان اور پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی نشاندہی تھی۔

02:19 3.2.2023

افغانستان کے لیے امریکی نمائندے تھامس ویسٹ کی پاکستانی عہدے داروں سے ملاقات

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے طالبان کی خواتین پر پابندیوں سے متعلق اسلام آباد میں پاکستانی عہدے داروں سے بات چیت کی۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے طالبان کی خواتین پر پابندیوں سے متعلق اسلام آباد میں پاکستانی عہدے داروں سے بات چیت کی۔

پاکستان کی فوجی قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے بعد، افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے کہا کہ انہوں نے لاکھوں افغانوں کی اہم امداد اور تعلیم تک رسائی پر طالبان کے فیصلوں کے خطرناک اثرات پر بات کی۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خواتین امدادی کارکنوں اور خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو واپس لینے کے لیے حمایت پر زور دیا۔

ووڈرو ولسن سینٹر کے واشنگٹن میں مقیم تجزیہ کار مائیکل کگلمین کا کہنا ہے کہ تھامس ویسٹ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کلیدی شراکت داروں کو آن بورڈ لانا چاہتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں۔

02:15 3.2.2023

خواتین پر پابندی پشتون ثقافت نہیں، افغان سوشل میڈیا صارفین اقوام متحدہ میں پاکستانی نمائندے پر برہم

بہت سے افغان سوشل میڈیا صارفین نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طالبان کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے ریمارکس کو پشتونوں کی توہین قرار دیا۔

پاکستان کے ایک ممتاز سیاستدان افراسیب خٹک نے بھی کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو پشتون ثقافت کا حصہ قرار دے کراقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے نمائندے نے پشتونوں کی توہین کی ہے۔

بہت سے صارفین نے پاکستان سے سفیر اکرام منیر کے ریمارکس پر افغانستان میں لوگوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG