صدر بائیڈن آج حقوق، آزادیوں اور جمہوریت کے تحفظ پر خطاب کریں گے: وائٹ ہاؤس
امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کی شام فلا ڈلفیا سے ٹیلی وژن پر پرائم ٹائم میں نشر ہونے والے ایک خطاب میں اس بارے میں بات کریں گے جسے وائٹ ہاوس کے ا ہلکار " قوم کی روح کے لئے جنگ " قرار دیتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق انڈیپینڈینس ہال سے باہر ، جہاں ملک کے اعلامیہ آزادی پر بحث ہوئی تھی اور اسے اختیار کیا گیا تھا، اورفاونڈنگ فادرز نے آئین تحریر کیا تھا، امریکہ کے 46 ویں صدر اس بارے میں گفتگو کریں گے کہ" ہمارے حقوق اور آزادیاں کیسے ابھی تک حملے کی ذد میں ہیں۔ اور وہ یہ واضح کریں گے کہ کون ان حقوق کے لیے لڑرہا ہے، ان آزادیوں کے لیےلڑ رہا ہے،اور ہماری جمہوریت کے لیےلڑ رہا ہے"۔
چین نے مسلم اقلیتوں سے امتیازی سلوک سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی
چین نے اپنے مظاہروں کے بارے میں اقوام متحدہ کی طویل تاخیر سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مغربی خطے سنکیانگ میں ایغور اور دوسرے بیشتر مسلم اقلیتی گروپس کی عارضی حراست انسانیت کے خلاف جرائم کے ضمرے میں آسکتی ہے ۔
انسانی حقوق کے گروپس اور جاپانی حکومت نے اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے جو اس کی تاخیر پر تنقید اور اس کے اجرا کے لیے لابنگ کر رہے تھے۔
بدھ کی رات جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ چین نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق اپنی پالیسیوں کے تحت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔
آئی ایم ایف سری لنکا کو بحران سے نکلنے میں مدد کے لیے دو ارب 90 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، آئی ایم ایف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ سری لنکا کو اس کے بد ترین اقتصادی بحران سے نکالنے میں مدد کے لیے ایک ابتدائی معاہدے کے تحت چار سال کی مدت میں 2 اعشاریہ 9 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
سری لنکا کا دورہ کرنے والی آئی ایم ایف ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتظام مالی اور معاشی استحکام اور قرضوں کی پائیداری کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کی صلاحیت کو از سر نو فعال کرنے کے لیے کام کرے گا ۔
ٹیم نے کہا ہے کہ اس پیکیج کا انحصار آئی ایم ایف کے انتظامی اور ایکزیکیو بورڈ سے منظوری اور سری لنکا کے قرض دہندگان کی طرف سے مالیاتی یقین دہانیوں سے مشروط ہے ، جن میں چین ،بھارت اور جاپان جیسے ملک شامل ہیں۔
سری لنکا غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت کے باعث ضروری اشیا ء مثلاً ایندھن ، ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے ۔ ملک نے اس سال واجب الادا لگ بھگ سات ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض کی ادائیگی معطل کر دی ہے ۔ اس کا کل غیر ملکی قرض 51 ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔ اس کی معیشت متوقع طور پر 8 اعشاریہ سات فیصد تک سکڑ سکتی ہے اور اس کاافراط زر 60 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔
ایران: جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے زیاد ہ مضبوط امریکی ضمانتیں درکار ہیں
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے واشنگٹن سے پہلے سے زیادہ مضبوط ضمانتوں کی ضرورت ہے، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کو تہران کے جوہری کام کے بارے میں اپنی "سیاسی طور پر محرک تحقیقات" کو ختم کر دینا چاہیے۔
بدھ کے روز ماسکو کے دورے کے دوران جہاں انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ، امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے یورپی یونین کے متن پر واشنگٹن کے ردعمل کا " احتیاط سے" جائزہ لے رہا ہے۔
اقوام متحدہ کا جوہری توانائی کا نگران ادارہ ایران کے تین غیر اعلان شدہ مقامات پر پائے جانے والے جوہری مواد کے ماخذ کے بارے میں چھان بین کر رہا ہے۔