رسائی کے لنکس

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کا کڑا امتحان


مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے مقابلے میں شدید دباؤ کا شکار ہے۔

بھارتی ٹیم پر فالو آن کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پہلی اننگز میں اسے آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز بنانا ہوں گے۔

بھارتی بلے باز جمعے کو میچ کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔ بھارتی بیٹنگ لائن کا اب تمام تر انحصار بلے باز اجنکایا ریہانے پر ہے جن کا ساتھ وکٹ کیپر بلے باز سرکار بھارت دے رہے ہیں۔ریہانے 29 اور بھارت پانچ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بھارت نے کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے۔ چھٹی وکٹ پر ریہانے اور بھارت کے درمیان جمعے کو پہلے سیشن کے دوران بڑی شراکت قائم ہوجاتی ہے تو بھارت کی میچ میں واپس آنے کی امیدیں جاگ سکتی ہیں۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بظاہر آسٹریلیا کو بھارت پر برتری حاصل ہے لیکن کوئی بھی ایک بڑی پارٹنرشپ میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔

بھارتی بیٹںگ لائن میں نمبر سات پر آنے والے بلے بازوں میں شردل ٹھاکر ہیں جس کے بعد ٹیل اینڈر اومیش یادیو، محمد شامی اور محمد سراج رہ جاتے ہیں۔ اس سے قبل روندرا جدیجا سب سے زیادہ 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ کپتان روہت شرما 15، شبمن گل 13، چتیسور پجارا اور وراٹ کوہلی 14، 14 رنز بنا سکے تھے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، پیٹ کمنس، کیمرون گرین، نیتھن لیون اور اسکوٹ بولانڈ ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو بلے بازوں کی سینچریوں کی بدولت 469 رنز بنائے تھے۔ ٹریوس ہیڈ ایک چھکے اور 25 چوکوں کی مدد سے 163 جب کہ اسٹیو اسمتھ 121 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG