رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی تنظیم نو، ملازمتیں کم کرنے کا فیصلہ

یاہو کی چیف ایگزیکٹو میریسا میئر لاس ویگاس میں ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو)
یاہو کی چیف ایگزیکٹو میریسا میئر لاس ویگاس میں ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو)

یہ اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو میریسا میئر فریقین کے دباؤ میں خسارے کا شکار انٹرنیٹ کاروبار کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں جن میں اس کی ویب سائٹس، ای میلز اور آن لان سرچ انجن شامل ہیں۔

ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی یاہو نے منگل کو کہا ہے کہ وہ اپنے انٹرنیٹ کاروبار کے ’’اسٹریٹجک متبادل‘‘ ڈھونڈے گی اور اپنی افرادی قوت کو 15 فیصد تک کم کرے گی۔ کمپنی اپنے کاروبار کی تنظیم نو اور حصص کی فروخت کر رہی ہے۔

یہ اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو میریسا میئر فریقین کے دباؤ میں خسارے کا شکار انٹرنیٹ کاروبار کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں جن میں اس کی ویب سائٹس، ای میلز اور آن لان سرچ انجن شامل ہیں۔

خبررساں ادارے روئٹرز سے انٹرویو میں میریسا میئر نے کہا کہ کمپنی ایسی پیشکشوں پر غور کرے گی مگر اس کی پہلی ترجیح کاروبار میں بہتری کے منصوبے پر عمل کرنا ہے۔

اگر کمپنی کو اس سال کوئی پیشکش ملتی ہے تب بھی اس پر نو سے بارہ ماہ تک عملدرآمد ہونے کا امکان کم ہے جس دوران کمپنی اپنے حصص فروخت کرے گی۔

منگل کو کمپنی کی تنظیم نو کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پانچ مقامات پر اس کے دفاتر کی بندش، مصنوعات میں کمی، موبائل سرچ کے لیے زیادہ وسائل مختص کرنا اور اپنے کچھ غیر اہم اثاثہ جات مثلاً رئیل اسٹیٹ اور پیٹنٹ کی فروخت شامل ہیں۔

تاہم سرمایہ کاروں نے اس میں فوری دلچسپی کا اظہار نہیں کیا اور اس اعلان کے ساتھ ہی یاہو کے حصص کی قدر میں 1.2 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ 12 ماہ کے دوران یاہو کے حصص کی قدر میں میں36فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

ویب کی ابتدائی کمپنیوں میں شامل یاہو کی آمدنی 2008 میں سب سے زیادہ تھی۔ اگرچہ یہ اب بھی دنیا کی سب سے پڑھی جانے والی ویب سائٹس چلاتی ہے مگرآن لائن اشتہاروں کے لیے یہ گوگل اور فیس بک کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG