رسائی کے لنکس

جنوبی یمن کی جیل سے درجنوں شدت پسند فرار


جنوبی یمن کی جیل سے درجنوں شدت پسند فرار
جنوبی یمن کی جیل سے درجنوں شدت پسند فرار

یمن کے جنوب میں واقع ایک سرکاری جیل پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں وہاں قید القاعدہ سے منسلک درجنوں شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ جنوبی قصبہ مکالا میں پیش آیا جہاں بدھ کے روز کئی مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو چھڑالیا۔ مسلح افراد اور جیل کے محافظوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک محافظ ہلاک اور دو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں جاری حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے جنوبی علاقوں پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز جنوبی شہر زنجبار کے مضافات میں سکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں القاعدہ سے منسلک 12 دہشت گرد اور دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

مسلح شدت پسندوں کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں حوطہ نامی قصبے میں واقع سرکاری عمارات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG