رسائی کے لنکس

یمن: زنجیبار کے کچھ حصوں پر قبضے کا دعویٰ


یمن: زنجیبار کے کچھ حصوں پر قبضے کا دعویٰ
یمن: زنجیبار کے کچھ حصوں پر قبضے کا دعویٰ

یمن نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی شہر زنجیبار کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جن میں القاعدہ کے ان مشتبہ عسکریت پسندوں کا ایک فوجی یونٹ شامل ہے جس کے پاس مئی سے علاقے کا کنٹرول تھا۔

ہفتے کے روز فوجی حکام نے کہا کہ انہوں نے شہر کے کچھ حصوں سے عسکریت پسندوں کو نکال دیا ہے اور 25ویں میکنائزڈ بریگیڈ کی چھاؤنی آزاد کرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

صدر علی عبد اللہ صالح نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ان کے خلاف بڑی فتح حاصل ہوئی ہے جو ابیان صوبے کے دارالحکومت کو دہشت گردی کےایک اڈے میں تبدیل کرنا چاہتے تھے ۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا کہ مسٹر صالح نے اس کوشش میں امریکہ کی مدد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

XS
SM
MD
LG