رسائی کے لنکس

یمن: ڈرون حملے میں القاعدہ کے مشتبہ جنگجو ہلاک


یمن کے عہدیداروں نے بتایا کہ 25 جنگجو اتوار کو بغیر پائلٹ کے حملے میں ہلاک ہوئے جب کہ ہفتہ کو ایک ایسے ہی حملے میں 10 شدت پسند اور تین شہری مارے گئے تھے۔

یمن کے جنوب میں دشوار گزار پہاڑی خطے میں القاعدہ کے مبینہ تربیتی مراکز پر ڈرون حملوں سے 30 سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

یمن کے عہدیداروں نے بتایا کہ 25 جنگجو اتوار کو بغیر پائلٹ کے حملے میں ہلاک ہوئے جب کہ ہفتہ کو ایک ایسے ہی حملے میں 10 شدت پسند اور تین شہری مارے گئے تھے۔

عہدیداروں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملے کس نے کیے ہیں۔

امریکہ یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بناتا رہا ہے اور واشنگٹن کا ماننا ہے کہ القاعدہ میں یمن کی شاخ کو دنیا میں اس تنظیم کا سب سے متحرک گروپ ہے۔

یہ شدت پسند تنظیم خطے میں کئی حملوں میں ملوث رہی ہے۔

جب کہ اس کے جنگجو یمن حکومت اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG