رسائی کے لنکس

ہادی ہی یمن کے قانونی صدر ہیں: محکمہٴخارجہ


جین ساکی
جین ساکی

بدھ کے روز اخباری بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ ’صدر ہادی گھر میں، اور بخیریت ہیں‘۔۔انسداد دہشت گردی سے متعلق سوال پر، جین ساکی نے بتایا کہ یمن میں امریکہ کی ’ایک بڑی اور مؤثر موجودگی ہے‘

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ ’صدر منصور ہادی ہی یمن کےقانونی صدر ہیں، جن سے امریکہ رابطے میں ہے‘۔

یہ بات محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے بدھ کے روز اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ ’صدر ہادی گھر میں، اور بخیریت ہیں‘۔

بقول اُن کے، ’واضح طور پر، یمن میں ادارے تھم سے گئے ہیں۔۔ اور یہ کہ تشدد کے واقعات اور شدید تناؤ جاری ہے۔‘

’ہم حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں، اور دونوں فریق پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مکالمہ جاری رکھیں۔ اور وہ بات چیت کر رہے ہیں‘۔

انسداد دہشت گردی سے متعلق سوال پر، جین ساکی نے بتایا کہ یمن میں امریکہ کی ایک بڑی اور مؤثر موجودگی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے میدان میں، امریکہ اور یمن کے دیرپہ کارآمد تعلقات ہیں، اور یہ تعاون اور مالی امداد جاری ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یمن میں جزیرہ نما عرب کی القاعدہ کی شاخ ہے جو داخلی اور بیرونی طور پر متعدد مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔

صنعا کی صورت حال سے متعلق ،اُنھوں نے کہا کہ زمینی صورت حال چیلنج کے نوعیت کی ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ستمبر کے اواخر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد، صنا میں امریکی سفارت خانے میں مختصر امریکی سفارتی عملہ تعینات ہے۔

ایک اور سوال پر ترجمان نے کہا کہ منگل کو صنعا میں ایک امریکی سفارتی کار پر گولی لگنے کی واردات ہوئی، جس واقع کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG