یمن میں سکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے حمایتیوں پر چھاپوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئےقبائلیوں نے تیل کی پائپ لائن کو اُڑا دیا ہے۔
عہدے داروں نے کہا کہ ہفتے کے روز جِن قبائلیوں نے مشرقی معارب صوبے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ، اُس سے پہلے حکومتی فوجوں نے اُن قبائلی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے، جِن کے متعلق خیال تھا کہ وہ القاعدہ عسکریت پسندوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
یہ چھاپے بدھ کے روزحسن العقیلی کو پکڑنے کی کارروائی کے دوران مارے گئے، اِس دوران سکیورٹی فورسز کی مشرقی یمن کے قبائلیوں کے ساتھ لڑائی ہوئی جِس میں 20سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
عقیلی، ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار، کرنل محمد صالح الشائف کو ہلاک کرنے کے الزام میں مطلوب ہیں، جنھیں گذشتہ ہفتے گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1