رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس میں زرداری، اوباما ملاقات


صدر آصف زرداری 14 جنوری 2010 کو صدر اوباما کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں۔
صدر آصف زرداری 14 جنوری 2010 کو صدر اوباما کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں۔

وائٹ ہاؤس میں صدر زرداری اور صدر اوباما کے درمیان جمعہ کی ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے لیے حمایت، اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ صدر زرداری ،صدر اوباما کی خواہش پر ان سے ملے۔ اس میٹینگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے رچرڈ ہالبروک کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تعلقات بہتری کی جانب بڑھتے رہنا چاہئے۔ صدر اوباما نے پنجاب کے گورنر کے قتل پراظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہم ایک روشن خیال اور مظبوط پاکستان کی حمایت کرتے ہیں جو پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس ملاقات میں وزیرخارجہ ہلری کلنٹن بھی شامل تھیں۔

مسٹر زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے وائس آف امریکہ کی پشتو سروس سے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پاکستان ان رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کے مسئلے پر بات کرے گا جو افغان جنگ میں تعاون پر اسے ملنی تھیں۔ اس کے علاوہ صدر زرداری پاکستانی منصوعات کو امریکی منڈیوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی دینے کے لیے بھی کہیں گے۔

صدر زرداری ، افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے ہال بروک کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے واشنگٹن آئے ہیں جو دسمبر میں دل کی شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے تھے۔

مسٹر اوباما اور مسٹر زرداری جمعے کی سہ پہر واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ہونے والی ہالبروک کی میموریل سروس میں شرکت کریں گے ۔

صدر زرداری امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر زرداری ، اوباما انتظامیہ کی جانب سے اپنی افغان پاکستان حکمت عملی کے جائزے ایک ماہ ، اور ملک کے ایک حالیہ بڑے سیاسی بحران کے بعد، جس سے ان کی پارٹی کی حکومت تحلیل ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی، امریکہ کے دورے پر آئے ہیں۔

پاکستانی عہدے داروں کا کہناہے کہ صدر زرداری نے اپنی امریکہ روانگی سے قبل حزب اختلاف کے تمام راہنماؤں کو اس دورے پر اعتماد میں لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا بظاہر مقصد سیاسی استحکام کویقینی بنانا تھا۔

بدھ کے روز امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اسلام آباد میں انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابوپانے کے سلسلے میں صدر آصف علی زرداری اور کئی دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی تھی۔

XS
SM
MD
LG