دبئی میں چند گھنٹے قیام کے بعد صدر آصف علی زرداری جمعہ کو علی الصباح وطن واپس پہنچ گئے۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دبئی میں صدر نے شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی اور چند گھنٹوں کے قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
صدر زرداری جمعرات کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے بتایا تھا کہ صدر زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں اور جمعہ کو وطن واپس آئیں گے۔