رسائی کے لنکس

آخری میچ میں زمبابوے کامیاب، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام


پاکستان نے زمبابوے سے یہ سیریز دو کے مقابلے میں ایک سے جیت لی۔
پاکستان نے زمبابوے سے یہ سیریز دو کے مقابلے میں ایک سے جیت لی۔

زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔ البتہ ون ڈے سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 278 رنز بنائے تھے پاکستان نے بھی مقررہ اوورز میں 278 رنز بنائے جس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔

سپر اوور کے لیے پاکستان نے فخر زمان اور افتخار احمد کو گراؤنڈ میں بھیجا۔ افتخار احمد تو پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے جب کہ ان کے بعد خوش دل شاہ کھیلنے کے لیے آئے، انہوں نے ایک رنز بنایا،جب کہ ایک رنز فخر زمان بنا سکے۔ اس کے بعد زمبابوے کے باؤلر مزرابانی نے خوشدل شاہ کو بھی آؤٹ کر دیا، جس سے زمبابوے کو صرف تین رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی طرف سے سپر اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا۔ جب کہ زمبابوے کے برینڈن ٹیلر اور سکندر رضا کھیلنے کے لیے آئے۔ پہلی گیند پر برینڈن ٹیلر نے ایک رنز لیا۔

دوسری گیند پر کوئی رن نہیں بنا جب کہ تیسری گیند پر وہاب ریاض کی مس فیلڈ کی وجہ سے چار رنز بن گئے۔ اور زمبابوے کو کامیابی مل گئی۔

قبل ازیں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے وٓہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

زمبابوبے کی ابتدائی تین وکٹیں بہت جلد گر گئی تھی اور برین چاہری نو، چیبھا بھا صفر اور اروین ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں برینڈن ٹیلر اور سین ویلیم سن نے طویل پارٹنر شپ کھیلی۔ برینڈن ٹیلر 56 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویلس مدھویر 33 اور سکندر رضا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سین ولیم سن 118 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا ایک منظر، 3 نومبر 2020
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا ایک منظر، 3 نومبر 2020

زمبابوبے نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 10 اوورز میں 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بعد ازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو 4 اوورز میں 20 رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ امام الحق نے 4، فخر زمان نے 2 جب کہ حیدر علی نے 13 رنز بنائے۔

محمد رضوان 10، افتخار احمد 18، خوشدل شاہ 33 شاہین شاہ آفریدی نے 2 رنز بنائے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 125 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ وہاب ریاض 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے 10 اوورز میں 49 رنز کے عوض 5، رچرڈ نگاراوا نے 9 اوورز میں 62 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ڈونلڈ تری پانو نئے 7 اوورز میں 39 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان ابتدائی دو میچز میں کامیاب رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG