پیر کے روز کالج اسٹیشن میں واقع یونیورسٹی کے نزدیک ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے کہاہے کہ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ پیر کے روز کالج اسٹیشن میں واقع یونیورسٹی کے نزدیک ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مارنے کے بعد پکڑ لیا۔
عہدے داروں نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور کون تھا اور اس کے کیا مقاصد تھے۔
ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پیر کی صبح یہ وارننگ جاری کی گئی تھی کیمپس کے فٹ بال گراؤنڈ کے نزدیک ایک فعال مسلح شخص دیکھا گیا ہے۔ بیان میں لوگوں پر زور دیا گیا تھاکہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں گولیاں چلنے کا واقعہ حالیہ دنوں میں امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے دو بڑے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔ 20 جولائی کو کولوریڈو میں ایک مسلح شخص نے ایک سنیما ہال میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیاتھا، جب کہ اس کے دوہفتے کے بعد ریاست وسکانسن کے ایک سکھ گوردوارے میں فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور سمیت سات افرا د ہلاک ہوگئے تھے۔