بھارتی ایکسپورٹ فیڈریشن آرگنائزیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنیل اگنی ہوتری کے مطابق کراچی میں منعقد کی جانیوالی اس نمائش میں بھارت کے 100 سے زیادہ کاروباری وفود شرکت کرینگے۔
کراچی شہر میں پہلی بار بھارت کی جانب سے تجارتی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ نمائش 21 دسمبر سے 23 دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائیگی۔
اس تجارتی نمائش کا مقصد کاروباری تعلقات بڑھاکر پاکستان اور بھارت کی دوطرفہ تجارت کا فروغ ہےجو دونوں پڑوسی ممالک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
بھارتی ایکسپورٹ فیڈریشن آرگنائزیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنیل اگنی ہوتری کے مطابق کراچی میں منعقد کی جانیوالی اس نمائش میں بھارت کے 100 سے زیادہ کاروباری وفود شرکت کرینگے۔
نمائش میں ادویات، کیمیکلز، چمڑا، ہربل ادویات، کاسمیٹکس، زیورات اور دیگر اشیاء فروخت کے لئے رکھی جائیں گی۔
کراچی میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی ایسی بھارتی تجارتی نمائش ہوگی جس میں بڑے پیمانے پر بھارتی پراڈکٹس پیش کی جائینگی۔
پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو پھیلانے کے لئے بھارت نے پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کا انتخاب کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
اس سے قبل رواں سال فروری میں تجارت کے فروغ کے لئے بھارتی وفد نے لاہور میں پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی جس میں انڈین کامرس انڈسٹری اینڈ ٹیکسٹائل منسٹر آنند شرما نے بھی شرکت کی تھی۔
پاکستان نے بھی بھارت میں تجارتی نمائش منعقد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے اگلے سال اپریل میں بھارت میں ایک تجارتی نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔