اپیل نے میکسیکو کی عدالت میں iFone کے خلاف دعویٰ کیا تھا کہ یہ نام اس کے iPhone سے ملتا جلتا ہے جس سے ان کے تجارتی مفادات کو نقصان پہنچ رہاہے۔
الیکٹرانکس کی بین الاقوامی کمپنی ’ اپیل‘ کو کرسمس کی خریداریوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے میکسیکو میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ آئی فون کے ٹریڈ مارک پر اپیل کا دعویٰ درست نہیں ہے اور میکسیکو کی ایک کمپنی اس نام کی قانونی وارث ہے۔
اس فیصلے کے بعد اپیل کے لیے آئی فون کے ٹریڈ مارک سے میکسیکو کی مارکیٹ میں اپنا مشہور زمانہ آئی فون بیچنا دشوار ہوجائے گا اور کرسمس کے موسم میں اس کے آئی فون کی فروخت کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
ایم ایس این نیوز کے مطابق میکسیکو کی ایک کمپنی 2003 سے اپنا ایک فون iFone کے نام سے فروخت کررہی ہے اور اس کے اس ٹریڈ مارک کے حقوق موجود ہیں۔ مگر 2009 میں اپیل نے میکسیکو کی کمپنی کے خلاف ٹریڈ مارک کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ کمپنی کو آئی فون کے نام سے اپنی مصنوعات بیچنے سے روک دیا جائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اپیل نے اپنا دعویٰ دائر کرنے سے قبل 2007 میں وہاں iPhone کا نام رجسٹرڈ کرانے کی درخواست دی تھی۔
میکسیکو کی کمپنی 2002 سے کام کررہی ہے اور اس نے iFone کاٹریڈ مارک 2003 میں رجسٹرڈ کرایاتھا۔ یہ کمپنی ٹیلی فون اور اس سے منسلک مصنوعات فروخت کرتی ہے۔
اس سے پہلے اپیل امریکہ میں بھی آئی فون کے نام پر ایک مقامی کمپنی Cisco سے مقدمہ لڑچکی ہے ۔ اس کمپنی نے 2000 میں آئی فون کا ٹریڈ مارک حاصل کیا تھا اور وہ اپیل کے آئی فون مارکیٹ میں آنے سے قبل کئی سال سے یہ ٹریڈ مارک استعمال کررہی تھی۔ 2007 میں Cisco نے اپیل کے خلاف کیلی فورنیا میں ٹریڈ مارک کا دعویٰ کیا اور بعد ازاں دونوں کمپنیوں نے اپنے معاملات طے کرلیے۔
امریکہ میں اس کامیابی کے بعد اپیل نے میکسیکو کی عدالت میں iFone کے خلاف دعویٰ کیا کہ یہ نام اس کے iPhone سے ملتا جلتا ہے جس سے ان کے تجارتی مفادات کو نقصان پہنچ رہاہے۔ لیکن اسے مقدمہ جیتنے میکسیکن کمپنی سے سمجھوتہ کرنے میں کامیابی نہ ہوسکی۔
میکسیکو میں یہ مقدمہ ہارنے کے بعد یہ خدشات بھی موجود ہیں کہ مذکورہ کمپنی اپیل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔