نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں ایک روز قبل ہونے والے حملوں میں بین الاقوامی افواج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
جمعہ کو جاری کیے گئے بیان میں بین الاقوامی اتحاد کا کہنا تھا کہ دو فوجی جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے جب کہ تیسرا فوجی ملک کے مشرقی حصے میں شدت پسندوں کے ہاتھوں مارا گیا۔
بیان میں ان واقعات اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
رواں ماہ اب تک افغانستان میں کم از کم 48 غیر ملکی فوجی مارے جا چکے ہیں، جب کہ گذشتہ سال اپریل کے مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 33 تھی۔