نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں شدت پسندوں نے اس کے تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
بین الاقوامی افواج کے مطابق یہ ہلاکتیں بدھ کو افغانستان کے مشرقی حصے میں ہوئیں تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
نیٹو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دینے سے قبل اُن کی قومیت بتانے سے بھی گریز کیا ہے۔
رواں سال اب تک مختلف واقعات میں 99 غیر ملکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔