افغانستان: پولیس اہل کار امریکی فوجی کے ہاتھوں ہلاک

افغانستان: پولیس اہل کار امریکی فوجی کے ہاتھوں ہلاک

افغانستان: پولیس اہل کار امریکی فوجی کے ہاتھوں ہلاک

افغانستان میں ایک امریکی میرین فوجی اور ایک افغانی پولیس اہل کار کے درمیان تنازع میں فوجی نے پولیس اہل کار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جب کہ ایک اور واقعہ میں سائیکل پر نصب ایک بم پھٹنے سے چار پولیس اہل کاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

نیٹو کے عہدے داروں کا کہناہے کہ امریکی فوجی کے ہاتھوں افغان پولیس اہل کار کی ہلاکت کا واقعہ صوبے ہلمند کی ایک چوکی پر ان دونوں کے درمیان کسی مسئلے پر بحث وتکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔

امریکی میرین فوجی نے عہدے داروں کو بتایا کہ پولیس اہل کار نے اسے دھمکی دیتے ہوئے خطرناک انداز میں اس پر اپنی بندوق تان لی تھی۔ میرین کا کہناہے کہ اس نے پولیس اہل کار کو اس خدشے کے پیش نظر گولی ماری کیونکہ وہ اس پر گولی چلانا چاہتا تھا۔

نیٹو عہدے دار اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایک اور واقعہ میں جنوبی شہر قندھار میں سائیکل پر نصب ایک بم پھٹنے سے چار پولیس اہل کاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم شہر کے ایک مرکزی علاقے میں نصب کیا گیاتھا۔