مشرقی افغانستان میں ایندھن کے ایک ٹرک میں دھماکے سے دو شہری ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ننگرہار میں ہونے والے اس دھماکے میں کم ازکم تین افراد زخمی بھی ہوئے ۔
دھماکے سے قریبی دکانوں اور کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لیے دھماکہ خیز آلے کے استعمال کے واضح امکانات موجود ہیں۔
نیٹو کے مطابق بدھ کے روز افغان صوبے لوگر میں اتحادی فوج کی ایک کارروائی میں12 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جن میں ایک طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔
دوسری جانب صوبہ کنڑ میں نیٹو کے ایک اور آپریشن میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ افغان اور اتحادی فوج عسکری تنظیم جماعت الدعوة القرآن کا تعاقب کررہی تھی ۔رپورٹ کے دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت میں بھی اس تنظیم کے افراد ملوث پائے گئے
نیٹو کے مطابق جمعرات کو ہی جنوبی صوبہ قندھار میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران آٹھ اتحادی فوجی زخمی ہوگئے۔ نیٹوکی ابتدائی رپورٹس میں کہا ہے کہ یہ واقعہ دشمن کی کسی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا