افغانستان میں منگل کو ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ جنوبی صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے عام شہری تھے یا پولیس اہلکار۔
لشکر گاہ افغانستان کے ان سات علاقوں میں سے ایک ہے جہاں بین الاقوامی افواج سے سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کی گئیں۔ 2014ء تک تمام بین الاقوامی لڑاکا فوجیوں کے انخلاء سے قبل سلامتی کی ذمہ داریاں مقامی فورسز کو منتقل کرنے کا یہ پہلا مرحلہ تھا۔