مذکورہ سینڈوچز ایمسٹرڈم میں واقع ایک کمپنی ’ گیٹ گورمے ‘ نے ایئر لائن کے لیے تیار کیے تھے۔ اس جرم کی تفتیش جاری ہے۔
امریکی اور ڈنمارک کے حکام اپنی تحقیقات میں یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کس طرح ایمسٹرڈم سے امریکہ جانےوالی چار فلائٹس میں مسافروں کو دیے جانے والے ٹرکی کے پانچ سینڈوچز کے اندر سوئیاں موجود تھیں۔
اتوار کو ڈیلٹا ایئر لائنز کی مناپولس، اٹلانٹا اور سیٹل جانے والی ایک پرواز کے دوران جب ایک مسافر نے ایک سینڈوچ کھانے کے لیے منہ میں ڈالا تو سوئی چبھنے سے وہ زخمی ہوگیا ، لیکن اس نے طبی مدد لینے سے انکار کردیا۔
امریکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے منگل کے روز بتایا کہ انہوں نے ڈنمارک پولیس کے ساتھ مل کر اس جرم کی تفتیش شروع کردی ہے۔
مذکورہ سینڈوچز ایمسٹرڈم میں واقع ایک کمپنی ’ گیٹ گورمے ‘ نے ایئر لائن کے لیے تیار کیے تھے۔
سوئی والے سینڈوچ سے زخمی ہونے والے ایک اور مسافر جیمز ٹونگز نے امریکی ٹیلی ویژن اے بی سی کو بتایا کہ اسے کھاتے وقت ایسے لگا کہ جیسے کوئی تیز چیز اس کے منہ میں چبھ رہی ہے۔
سینڈوچز میں سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد طیارے کے عملے نے مسافروں میں پیزا تقسیم کیا۔
ڈیلٹا ائیرلائنز نے کہاہے کہ انہوں نے ان واقعات کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور گیٹ گومٹ نے اسے ایک انتہائی افسوس ناک اور پریشان کن صورت حال قرار دیا ہے۔