رسائی کے لنکس

بھوجا ائیر پر پابندی عائد


بھوجا ائیر کے اسلام آباد کے قریب گرنے والے مسافر طیارے کا ملبہ (فائل فوٹو)
بھوجا ائیر کے اسلام آباد کے قریب گرنے والے مسافر طیارے کا ملبہ (فائل فوٹو)

پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی ’بھوجا ائیر‘ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادارے کے ترجمان پرویز جارج نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھوجا ائیرلائنز پابندی کا فیصلہ ’’عوام کے وسیح تر مفاد‘‘ میں کیا گیا ہے۔

انھوں بتایا کہ قواعد کے مطابق کسی بھی نجی کمپنی کے پاس کم از کم تین طیارے ہونے لازمی ہے جبکہ بھوجا کے پاس صرف ایک طیارہ ہے۔

اس فضائی کمپنی کا ایک مسافر 737 جہاز کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں عملے سمیت جہاز پر سوار تمام 127 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعہ کے اگلے ہی روز کراچی اور پھر لاہور میں نجی ائیرلائن ’ائیر بلیو‘ کے دو طیاروں میں دوران پرواز اور عین اڑان سے قبل تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد ملک میں نجی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کے دوبارہ معائنوں کے مطالبات زور پکڑ گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزارت دفاع کے حکم پرعوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے دوبارہ معائنوں کا عمل شروع کیا جس کی تکمیل کے بعد بھوجا ائیر اور دیگر کمپنیوں کے طیاروں کو پروازوں کے لیے محفوظ قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ ’سی اے اے‘ کے حکام نے اُس وقت یہ انکشاف نہیں کیا تھا کہ بھوجا ائیرلائن کے پاس صرف ایک طیارہ ہے۔

XS
SM
MD
LG