سلامنکا گواناجوئتو ریاست میں واقع ہے، جو ملک کا بڑا صنعتی علاقہ ہے جہاں فوکس ویگن، جنرل موٹرز کمپنی اور ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے کارساز ادارے قائم ہیں۔
میکسیکو کی تشدد زدہ گواناجوئتو ریاست کے ایک بار میں ہفتے کی علی الصبح گولیاں چلنے کے ایک واقعے میں، مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق، فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہو پائی آیا جرم کی اصل وجہ کیا ہے۔ صبح ہونے سے قبل تین گاڑیوں پر سوار مسلح افراد کا ایک گروہ سلامنکا شہر کے 'لہ پلایا مینز کلب' پہنچا، جہاں مسلح افراد نے گولیاں چلائیں۔
طاقت کے زور پر ایک گروہ نے سلامنکا کی آئل رفائنری سے بڑی مقدار میں تیل چوری کیا۔
اس ہفتے صدر آندرے منوئل لوپیز ابروڈر نے مقامی گروہ کے سرغنے، ہوزے انتونیو یپیز کو پکڑنے کے لیے بڑی سطح کی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جنھیں المارو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بار کے قریب واقع ایک گلی سے گولیاں چلنے کے واقعے کی ایک وڈیو بنائی گئی ہے جس میں پولیس کی گاڑیاں کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک ایمبولنس کے قریب آتے ہی ایک خاتون روتے ہوئے روداد سناتی ہے۔
سلامنکا گواناجوئتو ریاست میں واقع ہے، جو ملک کا بڑا صنعتی علاقہ ہے جہاں فوکس ویگن، جنرل موٹرز کمپنی اور ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے کارساز ادارے قائم ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران اس علاقے میں قتل کے واقعات میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے یہ علاقہ میکسیکو کا خطرناک ترین خطہ بن چکا ہے۔