بحرین کےحقوقِ انسانی گروپ کا کہنا ہےکہ مہینے بھر تک جاری رہنے والےحکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں چار افراد کو ایک ایک سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کےباعث ملکی کاروبار مفلوج ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔
انسانی حقوق کےلیےکام کرنے والی ’بحرین یوتھ سوسائٹی ‘نے بدھ کو بتایا کہ بحرین کی فوجی عدالت نےاستغاثہ دائر کیے جانے والے افراد پر’غیر قانونی احتجاج میں شرکت کرنے اور امن ِعامہ میں خلل ڈالنے‘ کا الزام لگایا ہے۔
گروپ کی طرف سےشائع کیے گئے آن لائن بیان کے مطابق، تیسرے شخص پر مجرمانہ مقاصد کی غرض سےغیر قانونی احتجاج میں شرکت پر سزا سنائی گئی، جب کہ چوتھے فرد پر یہ الزام ثابت ہوگیا ہے کہ وہ پمفلیٹ تقسیم کررہے تھے جس میں حکمراں بادشاہی نظام کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
گروپ کا کہنا ہے کہ اب تک 30سے زائد افراد کو سزا سنائی جاچکی ہے۔