بحرین میں ہزاروں مظاہرین نے بین الاقوامی شہرت کی کارریس’ فارمولاون‘ کے انعقاد کے موقع پر اپنے مسائل کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے ملک بھر میں مظاہرے کیے۔
سرگرم کارکنوں اور عینی شاہدوں کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسوگیس استعمال کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
کارریس اتوار کو ہونے والی ہے اور جمعے کے مظاہروں کو ریس کے موقع پر احتجاج کے لیے ایک مشق کے طورپر دیکھا جارہاہے۔
حکومت مخالف تنظیموں نے، جن کی قیادت ملک کی شیعہ اکثریت کے ہاتھ میں ہے، تین روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔
جاسم حسین ، جن کا تعلق حزب اختلاف کی وفاق پارٹی سے ہے، جمعے کے روز مناما میں ایک مظاہرے کے مقام سے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین ملک کی سنی اقلتی حکومت میں اپنے لیے زیادہ حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہروں کا آغاز جمعرات کو دارالحکومت کے کے مضافات سے ہواتھا ۔