بنگلہ دیش نے گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے ایک امریکی کمپنی کونوکو فلپس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ ملک میں اب تک دریافت شدہ گیس کے ذخائر آئندہ چند برسوں میں ختم ہونے والے ہیں۔
سرکاری عہدے داروں نے جمعرات کے روز اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی خلیج بنگال کے دو علاقوں میں تیل کی تلاش کا کام کرے گی۔
تیل، گیس اور معدنیات کی پیداور، اور توانائی اور بندرگاہوں سے متعلق بنگلہ دیشی کمپنیوں کے گروپ نے ایک غیر ملکی کمپنی کو گیس کی تلاش کی اجازت دینے پر نکتہ چینی کی ہے۔
عہدے داروں کا یہ بھی کہناہے کہ اس معاہدے میں ان متنازعہ پانیوں میں گیس کی تلاش شامل نہیں ہے، جس کے برما اور بھارت بھی دعوے دار ہیں۔