رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش ہڑتال: مظاہروں کےدوران 50 گرفتاریاں


بنگلہ دیش ہڑتال: مظاہروں کےدوران 50 گرفتاریاں
بنگلہ دیش ہڑتال: مظاہروں کےدوران 50 گرفتاریاں

اتوار کو ڈھاکہ میں چھ گھنٹےکی عام ہڑتال کی گئی، جِس میں حکومت سے گذشتہ ماہ امریکہ کے توانائی کےبڑے ادارے ’کونوکو فلپس‘ کے ساتھ تیل کی تلاش کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا

بنگلہ دیش میں عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تیل، گیس اور بندرگاہوں کے تحفظ سے متعلق قومی کمیٹی کی کال پر ہونے والی ہڑتال کےدوران پولیس نے دارلحکومت ڈھاکہ میں 50مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

کمیٹی نے اتوار کو چھ گھنٹےکی عام ہڑتال کی جِس میں حکومت کی طرف سے گذشتہ ماہ امریکہ کے توانائی کےایک بڑے ادارے ’کونوکو فلپس‘ کے ساتھ تیل کی تلاش کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


معاہدے کی رو سے کونوکو فلپس کو خلیجِ بینگال کے پانیوں میں تیل کی دریافت کا کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہڑتال کی کال دینے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بنگلہ دیش کے بہترین مفاد میں نہیں ہے، جسے توانائی کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔

بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ اِس معاہدے سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ اِس طرح کے بندوبست سے ملک کی توانائی کی دائمی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG