سری لنکا کے صدر کا بنگلہ دیش کا دورہ، متعدد معاہدوں پر دستخط

Mahinda-Rajapaksa

سری لنکا کے صدر مہندرا راجا پاکسا بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کافروغ اور باہمی تجارت بڑھانا ہے۔

پیر کے روز مسٹر راجاپاکسا نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے عہدے داروں نے تجارت، زراعت، ماہی گیری ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں ترقی کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔

حالیہ برسوں کے دوران بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سری لنکا بنگلہ دیش کی ملبوسات کی صنعت کو رنگدار دھاگے فراہم کرنے والاایک اہم ملک ہے۔ دونوں ممالک علاقائی تنظیم سارک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔

صدر راجا پاکسا تین روز دورے پر پیر کو بنگلہ دیش پہنچے تھے۔