بائیڈن نے کہا ہےکہ ہم نے اِس ملک میں، بالآخر یہ مباحثہ ختم کر دیا ہے آیا صحت کی دیکھ بھال کا انشورنس کسی کا حق ہے یا رعایت
واشنگٹن —
امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ’افرڈایبل کیئر ایکٹ ‘کے تحت، تقریبا ً 70 لاکھ افراد نےگذشتہ سال صحت کی دیکھ بھال کا کوریج حاصل کیا، جسے اوباما کیئر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بائیڈن نے یہ بات ہفتے کے دِن وائٹ ہاؤس سے ہفتہ وار خطاب میں کہی، جو دراصل صدر براک اوباما کیا کرتے ہیں، جو اِن دِنوں ہوائی میں تعطیلات منا رہے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ افرڈایبل کیئر ایکٹ کی ادائگیاں موبائل فون یا کیبل ٹیلی ویژن کے ماہوار بِلوں سے موازنے کے قابل ہیں۔
بائیڈن نے کہا ہےکہ ہم نے اِس ملک میں، بالآخر یہ مباحثہ ختم کر دیا ہے آیا صحت کی دیکھ بھال کا انشورنس کسی کا حق ہے یا رعایت۔
اُنھوں نے امریکیوں سے کہا کہ ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے سے متعلق کسی قسم کے بھی سوالات یا تشویش کے جوابات کے لیے ’ہیلتھ کیئر ڈاٹ گو‘ پر جائیں۔