مذاکرات کے نتیجے میں برازیل سے تعلق رکھنے والے، روبرٹو کاروہلو ڈی ازیویندو ستمبر میں فرانس کے پاسکل لیمی سے عہدہ سنبھالیں گے
واشنگٹن —
برسوں کے تعطل کے بعد، عالمی ادارہٴ تجارت (ڈبلیو ٹی او)کے نئے سربراہ کےتقرر کا معاملہ طے پاگیا ہے، جس اقدام کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔
کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں برازیل سے تعلق رکھنے والے، روبرٹو کاروہلو ڈی ازیویندو ستمبر میں فرانس کے پاسکل لیمی سے عہدہ سنبھالیں گے۔
ازیویندو پہلے لاطینی امریکی ہیں اور ’برکس‘ نامی ایک بڑے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد سے تعلق رکھتے ہیں جس میں برازیل کے علاوہ، روس، چین، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اب وہ ڈبلیو ٹی او کے نئے سربراہ ہوں گے۔
سنہ 2001سے عالمی ادارہ تجارت سے وابستہ ممالک عالمی تجارت کا ایک سمجھوتا طے کرنے کی جستجو میں رہے ہیں۔ رکن ممالک نے زراعت کے شعبے میں دی جانے والی مالی امداد، مصنوعات پر چنگی اور ترقی پذیر ممالک کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے معاملوں پر بحث مباحثہ جاری رکھا ہے۔