نو بیاہتا شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین اپنے ہنی مون کے لیے برطانیہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس مقام سے متعلق نہیں بتایا گیا ۔
سینٹ جیمز محل کے حکام نے بتایا ہے کہ ڈیوک اینڈ ڈچز کہلانے والے اس شاہی جوڑے نے امید ظاہر کی ہے کہ میڈیا اس دوران ان کی خلوت کا خیال رکھے گا۔
شہزادہ ولیم اور کیتھرین کی شادی 23اپریل کو ہوئی تھی اور اس پرتعیش تقریب کی کارروائی دنیا بھر میں دو ارب سے زائد لوگوں نے ٹی وی پر دیکھی تھی۔ شہزادہ ولیم رائل ائر فورس میں بحیثیت پائلٹ خدمات انجام دے رہے ہیں اور شادی کے بعد اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے انھیں اپنا ہنی مون مئوخر کرنا پڑا تھا۔
شاہی بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اپنے کام سے دو ہفتے کی رخصت پر ہیں۔