رسائی کے لنکس

نئے شادی شدہ شاہی جوڑے کے ہنی مون کا پروگرام ملتوی


نئے شادی شدہ شاہی جوڑے کے ہنی مون کا پروگرام ملتوی
نئے شادی شدہ شاہی جوڑے کے ہنی مون کا پروگرام ملتوی

برطانوی بادشاہت سے منسلک عہدے داروں کا کہناہےکہ نئے شادی شدہ جوڑے پرنس ولیم اور کیتھرین مڈلٹن نے اپنا ہنی مون بعد ازاں کسی وقت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کے روز عہدے داروں نے کہا کہ شادی شدہ جوڑا اختتام ہفتہ کی چھٹیاں برطانیہ میں گذاریں اور اگلے ہفتے سے پرنس ولیم فوجی پائلٹ کے طورپر اپنی ڈیوٹی پر واپس چلے جائیں گے۔

برمنگھم پیلس کے حکام کی جانب سے ہفتے کے روز انٹرنیٹ پر شائع کی جانے والی ایک تصویر میں شاہی جوڑے کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے محل سے جاتے ہوئے دکھایا گیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنی چھٹیاں کہاں گذاریں گے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ کسی بیرون ملک ان کے ہنی مون کے مقام کے بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں بتایا جائے گا۔

پرنس ولیم کی شادی جنہیں اب ڈیوک کا خطاب دیا گیا ہے، جمعے کے روز لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر تقریباً دوہزار مہمان موجود تھے۔ مڈلٹن کو شادی کے بعد ڈیچز آف کیمبرج کا خطاب دیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق شادی کی اس تقریب کو دیکھنے کے لیے تقریباً دس لاکھ افراد لندن کی سڑکوں پر جمع ہوئے، جب کہ ایک اور اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً دو ارب افراد نے شادی کی تقریبات کو ٹیلی ویژن پر دیکھا۔

XS
SM
MD
LG