اس خوشی کے موقع پر سینکڑوں افراد جن میں بڑے، بچے اور خصوصاً نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
لندن —
پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہرسال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے قومی دن کے موقع پر لندن کی مشہورشاہراہوں پرجمع ہوئی اور آبائی ملک کے 67 یوم آزادی کا جشن منایا۔
اس خوشی کے موقع پر سینکڑوں افراد جن میں بڑے، بچے اور خصوصاً نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی، ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا اٹھائے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے تو کچھ منچلے ڈھولک کی تھاپ پر قومی نغموں پر رقص کررہے تھے۔

نوجوانوں کی طرح بچوں میں بھی جوش وخروش عروج پر تھا جوجلتے بجھتے قمقموں والی پاکستانی جھنڈوں کی بیجز لگائے ہوئے ہاتھوں میں باجوں اور پٹاخے اٹھائے بہت خوش دکھائی دے رہے تھے توادھرخواتین بھی جشن آزادی منانے میں پیچھے نہیں تھیں جو بچوں کے ساتھ ساتھ دل کھول کر باجے بجا رہی تھیں۔
اس موقع پر خصوصی اسٹال لگائے گئے تھے جن میں پاکستانی جھنڈے ، بیجز، جھنڈیاں ،باجے اور طرح طرح کی اشیاء فروخت کی جارہی تھیں ۔
مسسزشاہدہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ ہر سال یوم آزادی پر اپنے خاندان کو لے کر پاکستان کے یوم آزادی کےجشن میں شریک ہوتی ہیں اگرچہ ہم پاکستان سے دور ہیں لیکن ہمارے دل میں پاکستان دھڑکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے انھوں نے ایک با آواز بلند پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔
اس موقع پر خصوصی اسٹال لگائے گئے تھے جن میں پاکستانی جھنڈے ، بیجز، جھنڈیاں ،باجے اور طرح طرح کی اشیاء فروخت کی جارہی تھیں ۔
امبرین اپنے دو چھوٹے چھوٹے بچوں کو جشن آزادی کی مناسبت سے خاص تیاری کروا کر لائی تھی اور خود بھی بڑھ چڑھ کر تالیاں بجارہی تھیں، امبرین کا کہنا تھا کہ، وہ اس خوشی کے موقع کو ہر سال یہیں پر مناتی ہیں جہاں آکر انھیں وطن سے دوری کا احساس مٹ جاتا ہے یہاں موجود لوگ تھوڑی دیر کے لیے اسی ماحول کا حصہ معلوم ہوتے ہیں جس کی یادیں ہم پاکستان سے اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔
ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی خاتون فرخ نے کہا کہ، انھیں لگتا ہے کہ ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر یہاں پہلے سے زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں اور جشن کا مزہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔
چھٹی کا دن نہ ہونے کی وجہ سے یہ جشن چودہ اگست کی شام میں منایا گیا جبکہ اس موقع پر لندن پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے۔