بیلجئیم کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز 22 مارچ کو برسلز بم حملوں میں ملوث چھٹے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
ہفتے کے روز برسلز کے وسطی اتربیک ضلعے میں پولیس نے چھاپہ مارا، لیکن یہ واضح نہیں آیا یہ گرفتاری وہاں سے کی گئی۔
جمعے کے دِن متعدد چھاپے مارے گئے جن میں بیلجئیم کی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا، جن میں محمد آبرینی بھی شامل ہیں، جن پر برسلز شہر کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
بیلجئیم کے تفتیش کار یہ بات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آیا 31 برس کا آبرینی، جو بیلجئیم میں پیدا ہونے والا مراقشی نژاد شخص ہے، اُن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ برسلز کے زوانتین ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد جائے واردات سے بھاگ نکلے تھے۔
تیرہ نومبر کے پیرس حملوں اور مارچ میں ہونے والے برسلز کے مہلک بم دھماکوں کے سلسلے میں کئی لوگ گرفتار کیے جانے کے باوجود، بیلجئیم کے دارالحکومت میں دہشت گردی کا انتہائی انتباہ اب بھی جاری ہے، چونکہ مزید کسی حملے کا امکان بتایا جاتا ہے۔